?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو پلوامہ حملہ سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے سابق گورنر کے انکشافات نے پاکستان کا مؤقف درست ثابت کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی حکومت کے اقدامات کا نوٹس لیں جس کے خطے پر تباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بیان مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے حالیہ انٹرویو کے جواب میں آیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 2019 میں حملے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں متعدد مبینہ غلطیوں پر خاموش رہنے کو کہا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’مقبوضہ جموں اور کشمیر کے سابق گورنر کے پلوامہ حملے کی حقیقت اور بھارتی حکومت کی جانب سے سیاسی فائدے کے لیے صورت حال کا استعمال کرنے سے متعلق انکشافات سے پاکستان کی پوزیشن کی تائید ہوئی ہے‘۔
دو جوہری طاقت کی حامل ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لانے کا باعث بننے والے حملے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ’دنیا کو بھارت کی خطرناک بدمعاشی کا نوٹس لینا چاہیے، جس کے خطے پر خطرناک اثرات ہوسکتے ہیں‘۔
اس سے قبل دفترخارجہ نے کہا تھا کہ انکشافات سے واضح ہوتا ہے کہ کس طرح بھارتی قیادت نے ’متاثرہ فریق ہونے کا اپنا بیانیہ مضبوط کرنے اور ہندو توا ایجنڈے کے فروغ کے لیے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام عائد کیا‘۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی میزبانی کی اور اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ’بہت بڑی کامیابی ہے‘ اور ایک مثبت پیش رفت ہے، جس کو پاکستان نے خوشی اور امید کے طور پر دیکھا ہے۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’اس مثبت پیش رفت پر ہم سب خوش ہیں اور بعد کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، وزرائے خارجہ کی ملاقاتیں اور وفود کی ریاض اور تہران کے دورے انتہائی ٰخوشی کا باعث ہیں‘۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے لیے بروقت مدد پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور ملائیشیا سمیت دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں دفترخارجہ نے ایک بیان میں یمن میں امن کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو سراہا اور عمان اور یمن کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی کوششوں میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی، آٹا اور یوریا کی اسمگلنگ روکنے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں چیک پوسٹس کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے حکم دیا کہ ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ میں ملوث ویئر ہاؤسز کے خلاف کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسداد اسمگلنگ عدالتیں فوری طور پر مؤثر اور فعال ہونی چاہیے اور مقدمات کی فوری شنوائی اور ملک کو اربوں کا نقصان پہنچانے والوں کو مثالی سزا دینے کے لیے ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہونا چاہیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران برآمد کی گئی چینی اور یوریا مارکیٹوں میں حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کی جائے۔


مشہور خبریں۔
بریکس کا ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:بریکس ممالک کے اعلیٰ سفارتکار برزیل میں جمع ہوئے تاکہ
اپریل
شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پر دھماکہ؛3 ترک فوجی ہلاک
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی نے اعلان کیا ہے کہ شام سے ملحقہ اس ملک
جنوری
غزہ کی پٹی سے صہیونی قصبہ عسقلان پر دو راکٹ فائر کیے گئے
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتہ کی صبح اعلان کیا
جولائی
ممکنہ صیہونی وزیر اعظم کے عرب مخالف ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ ایک انتہا پسند اور عرب مخالف یہودی جو کبھی
جون
صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا افریقہ کے شاخی خطے کے استحکام کے لیے براہِ راست خطرہ ہے
?️ 28 دسمبر 2025 صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا افریقہ کے شاخی خطے کے استحکام
دسمبر
پنجاب کے ایئرپورٹس، پاک فضائیہ کی ایئربیسز کی 15 کلو میٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ
?️ 3 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام ایئرپورٹس اور
جون
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 24 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب
جولائی
وہ فلسطینی قیدی جسے اس کے گھر والے بھی نہیں پہچان سکے
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ریاست نے فلسطینی قیدی خلیل براقہ کو چار ماہ
فروری