?️
پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے حملہ آور شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 9مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق علاقے میں آپریشن کے بعد کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری رہا تھا تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کا بھی خاتمہ کیا جا سکے ۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پرمبنی آپریشن سے ایک بڑاسانحہ روکا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے تک سرگرم رہیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے دکی میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی۔
جھڑپ کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے تھے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ سی ڈی ٹی حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد مزدوروں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
مشہور خبریں۔
یو اے ای کے سربراہ کے ساتھ روسی صدر کا سلوک
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے روس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتے
جون
وزیراعظم کا گندم بحران پر ایم ڈی پاسکو سمیت 2 افسران کو معطل کرنے کا حکم
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گندم خریداری کے عمل میں غفلت برتنے اور
مئی
غزہ میں شہداء کے تازہ ترین اعداد وشمار
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس کے
دسمبر
ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب، دونوں ملکوں کا باہمی تجارت کو 8 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس
اگست
غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز کی کچھ تفصیلات سامنے آئیں
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: بعض امریکی اور عبرانی ذرائع ابلاغ نے غزہ میں جنگ
جولائی
بن زائد کے بارے میں نیتن یاہو کا اہم انکشاف
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی وزیر اعظم کا کہناہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد
مارچ
غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں
اکتوبر
اسپین کا فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کی جانب سے
مئی