پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کر لی

?️

پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت 25 جون تک منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 

عمران خان نے رہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے عمران خان کی راہدری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف 14 ایف آئی آر درج ہیں۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ 3 ہفتوں کی ضمانت دیتے ہیں، پھر کوئی مسئلہ ہو آپ پھر آ سکتے ہیں۔ 25 جون تک ضمانتوں پر عمل درآمد ہو گا۔چیف جسٹس نے یہ بھی ہدایت کی کہ عمران خان ہائیکورٹ کے احاطے میں کوئی خطاب نہ کریں۔

عمران خان نے عدالت کو خطاب نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 25 جون تک منظوری کر لی،عمران خان کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا گیا۔جس کے بعد عمران خان ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔عمران خان کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ پر اسلام آباد کے تھانوں میں مختلف مقدمات درج ہیں۔خیال رہے کہ عمران خان نے گذشتہ رات ایک بیان دیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہیں، ہم تباہی کی طرف جاسکتے ہیں، میں لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پہلے فوج تباہ ہوگی پھر ملک تباہ ہوجائے گا، کیوں کہ یہ حکومت جب سے آئی ہے روپیہ گررہا ہے، مہنگائی ہورہی ہے، اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے ہیں تو سب سے بڑا ادارہ تباہ ہوگا، پھر یوکرین کی طرح ایٹمی اثاثے واپس لیے جائیں گے، اس کے بعد ملک کے تین ٹکرے ہوجائیں گےجو ان کی منصوبہ بندی بنی ہوئی ہےاس لیے اس وقت درست فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

بول نیوز کو خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں کنٹینر میں تھا کہ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ جس کی مجھے سمجھ آئی کہ عدالت نے کہا کہ راستے کلیئر کردو اور لوگوں کو چھوڑ دو، لیکن مجھے تب سوچنا چاہیے تھا کہ ہمارا 30سال سے ملک پر مسلط مافیا سے مقابلہ ہے، مافیا لوگوں کو ساتھ ملاتا ہے یا پھر ان کو ختم کردیتے ہیں، دہشت پھیلاتے ہیں، جھوٹے کیسز کرتے ہیں تاکہ لوگ ان سے ڈر جائیں، مافیا نے ایک روز قبل بھی آپریشن کیا، ایک میجر کے گھر چلے گئے اس کی ماں اور دس سال کی بیٹی تھی، کون سا ملک جمہوری حق کو روکتا ہے؟ کون سا ملک اپنے لوگوں کے ساتھ اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے؟ مشرف کا دور یاد ہے جب مجھے جیل میں رکھا اس وقت بھی ایسا نہیں تھا، یہ مجرم لوگ ہیں، انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ نے لوگوں گولیاں ماریں، 14لوگ مارے، 70، 80لوگوں کو گولیاں لگی ہوئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی شہادت پر مشہور شخصیات اور رہنماؤں کا مسلسل ردعمل

?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل

شام میں علوی خواتین کو "الجولانی” دہشت گردوں نے کیا اغوا 

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: معلوماتی ذرائع کے مطابق، گزشتہ چند مہینوں میں سوریہ کے

ایرانیوں کو اسرائیل کا حملہ کیسا لگا؟ برطانوی قلمکار

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:برطانوی قلمکار اپنے ایک کالم میں لکھا کہ ایران کے خلاف

شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فارغ

?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی

بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش مایوس کن تھی :امریکہ

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات

ملک بھر میں بجلی کی طلب میں 5 ہزار میگاواٹ کمی کے باوجود شارٹ فال برقرار

?️ 28 مئی 2024پشاور: (سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کی طلب میں گزشتہ سال

سرینگر :قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کوایک بار پھر گھر میں نظربند کردیا

?️ 13 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

فواد چوہدری نے فلم، ڈراما اور موسیقی کے نیشنل ایوارڈ بحال کرنے کا اعلان کیا

?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فلم،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے