?️
پشاور: (سچ خبریں) نامعلوم حملہ آوروں نے منگل کی صبح پشاور کے مضافاتی علاقے حیات آباد میں پاکستان تحریک انساف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر خرم ذیشان کے سسرالی گھر پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق، خرم ذیشان اکتوبر میں خیبر پختونخوا سے جنرل سیٹ پر سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے، یہ نشست پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
تتارہ تھانے میں درج واقعہ کی رپورٹ کے مطابق، حملہ تقریباً صبح 3 بج کر 15 منٹ پر ہوا، جس میں نامعلوم حملہ آوروں نے حیات آباد کے فیز 2 میں واقع گھر پر فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق سینیٹر کے برادر نسبتی سید اظہر حسین بخاری نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھے جب یہ حملہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گھر میں کام کرنے والے ایک شخص ابرار احمد کو فائرنگ میں گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا، اس واقعے میں ان کی پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان اکرام کھٹانہ نے بھی حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ سینیٹر اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے گھر والوں کو دروازہ کھولنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن انکار پر فائرنگ شروع کر دی۔
سینیٹر ذیشان نے اب تک تبصرے کے لیے کوئی جواب نہیں دیا۔
گزشتہ ماہ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی انور زیب خان کے رہائشی گھر پر خارشگان تحصیل کے علاقے میں مبینہ کواڈروپٹر حملے کے دوران ان کے ایک پرائیویٹ گارڈ بھی زخمی ہوا تھا۔


مشہور خبریں۔
برطانوی وزیراعظم کی مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے صدر مسعود
اگست
امریکی حکام نے غزہ جنگ میں بائیڈن کی منافقانہ پالیسی کا اعتراف کیا
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل نے موجودہ اور سابق امریکی حکام کے حوالے
فروری
ڈونلڈ ٹرمپ کی سماعت میں مشکلات: وال اسٹریٹ جرنل
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز وال اسٹریٹ جرنل
جماعت اسلامی کا حکومت پر ڈبل کھیل کھیلنے کا الزام
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے ترجمان نے حکومت پر دوہرے معیار اپنانے
جولائی
ایمن الظواہری کی موت کی ڈی این اے تصدیق نہیں ہو گی:امریکہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے
اگست
ڈالر کی ڈبل سنچری
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ
مئی
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ نے موٹرویز پر کھجور کے درخت لگانے سے روک دیا
?️ 26 جنوری 2024لاہور : (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے
جنوری
کشمیریوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل
?️ 22 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جنوری