پشاور میں پولیس نے داعش کے کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں ہلاک کر دیا

?️

پشاور(سچ خبریں) پشاور کے فقیر آباد تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کے سینئر کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے پولیس سربراہ عباس احسن نے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے متعدد واقعات سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فقیر آباد کے علاقے رنگ روڈ پر واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ان کا پیچھا کیا، پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

عباس احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس اہلکاروں نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے کلاشنکوف، پستول اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ، سلیمان اور حیات کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پشاور میں سکھ حکیم ستنام سنگھ کو قتل کیا تھا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

علاوہ ازیں پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے دیگر واقعات سمیت بجلی کی ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن میں دھماکا خیز مواد سے حملہ کرنے کے سنگین جرم میں بھی ملوث تھے۔

عباس احسن کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھتہ خوری کے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے بم دھماکے بھی کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا تعلق افغانستان جبکہ دیگر دو کا باجوڑ اور مہمند کے قبائلی اضلاع سے تھا۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ افغان دہشت گرد تھا جو 2017 میں پولیس سےمقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

عباس احسن کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد حیات پشاور اور باجوڑ میں داعش کا کمانڈر تھا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہیں پولیس ٹیم تلاش کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ملک کی معاشی صورتحال کو

حماس کے رہنماؤں کے قتل کی صورت میں تل ابیب کو خطرناک دھمکی

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے اخبار الاخبار نے آج پیر کو اس خطرناک

کوشش کر رہے ہیں کہ لاک ڈاون نہ لگے

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی 

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر کی نجی یونیورسٹیز کو اہم حکم دیا

?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک بھر کی نجی

یمن، جنگ کے نویں سال میں زبردست تیاری

?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:علاقائی مسائل کے سینئر ماہر سعد اللہ زارعی نے تسنیم خبر

پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

غزہ میں جاری جنگ سے اسرائیل کو سینکڑوں ارب ڈالر کا نقصان

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ کار رامی یادور نے خبری ویب سائٹ نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے