?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) زخمی ہوگیا۔
میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر ڈاگ لار کے علاقے میں فائرنگ کردی۔
حملے میں موبائل انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی جبکہ کانسٹیبل اجمل اور سراج شہید ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے جبکہ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
علی امین گنڈاپور نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور لواحقین کو شہدا پیکج کےتحت معاوضے دینے کی ہدایت کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کے سبب سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
گزشتہ ماہ 27 فروری کو خیبر پختونخوا کے شہر مردان اور پشاور میں فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اور ایک اہلکار شہید جب کہ ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
5 فروری کو خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درابن میں تھانہ چودہوان پر دہشت گردوں نے رات گئے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے غیرب خاندانوں کے لئے وزیر اعظم کا اہم اعلان
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی
دسمبر
یورپ میں نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشق کا آغاز
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی 250 طیاروں اور 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کی
جون
صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے عجیب و غریب شرائط
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
یمن کی مزاحمتی کارروائیاں اور صیہونیوں کی بے بسی
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے خلاف
دسمبر
صیہونی پارلیمنٹ تحلیل
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے پہلے مرحلے میں اسرائیلی
جون
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا:عراقی سیاسی رہنما
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاستدان نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس
مئی
ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے
ستمبر
امریکہ نے حسن نصراللہ سے کیا کہا ہے؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے
نومبر