🗓️
پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے متحرک ہیں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر300 سے زائد دکانداروں سمیت ودیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔اسی دوران 100 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس پیز پر عمل درآمد کیلئے اقدامات جاری ہیں، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران خلاف ورزی کرنے والے پکڑے گئے۔
ڈپٹی کمشنر خالد محمود کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں صدر ، یونیورسٹی روڈ، حیات آباد ، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، اندرون شہر ودیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، اس دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 100 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیلیں کی جاتی رہیں، ڈپٹی کمشنر خالد محمود نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام کورونا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
دوسری جانب حکومتی احکامات پر پشاور میں بی آر ٹی سروس آج معطل رہے گی۔ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس 26 اپریل سے فعال کردی جائے گی۔ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سروس کی عارضی معطلی کا اطلاق تمام فیڈر روٹس پر بھی ہوگا۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے متعدد اسٹیشنز اور ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے
جون
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر مغرب کب تک خاموش رہے گا ؟
🗓️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی بین الاقوامی تنظیم نے انسانی حقوق کے
اکتوبر
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
🗓️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے
جنوری
انصاراللہ کے حکم سے مآرب میں درجنوں قیدیوں کی رہائی
🗓️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: یمنی قیدیوں کی تنظیم کے صدر عبدالقادر المرتضیٰ نے اپنے
نومبر
کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی طرف سے افغانستان کے مرکزی بنک کی مسلسل ناکہ
دسمبر
برائیوں کا مرکز اور ہم جنس پرستوں کا سب سے بڑا حامی کون؟
🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
جون
مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا
🗓️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے
جولائی