پرویز الہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی کےخلاف رشوت لینے کے الزام پر مقدمہ درج

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  نے رشوت لینے کے الزام میں پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی، ان کے بیٹے مونس الٰہی اور وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی ای نے چوہدری پرویزالٰہی  کے مبینہ فرنٹ مین زبیر خان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ایک بیان میں اے سی ای نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے ایک غیر ملکی کمپنی کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی میں 12 کروڑ روپے بطور رشوت وصول کیے، جس میں سے زبیر خان کو 50 لاکھ روپے ملے۔

انسداد بدعنوانی ادارے نے پی ٹی آئی کے صدر پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے مبینہ طور پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے چیف ایگزیکٹو افسر علی عنان قمر پر غیر ملکی کمپنی کو رقم جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

تاہم اے سی ای نے رقم جاری کرنے پر سی ای او یا لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کسی دوسرے عہدیدار کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ ان کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر بغیر کسی وارنٹ کے صرف اس لیے چھاپہ مارا گیا کیوں کہ وہ عمران خان کی حمایت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جمعے کی صبح پولیس نے ایک بار پھر گجرات میں میری رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا اور 20 سے زائد پولیس گاڑیوں نے کنجاہ ہاؤس کے مرکزی اور عقبی دروازے بند کر دیے۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہم ان فاشسٹ ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ یہ غیر قانونی حربے صرف عمران خان کی حمایت کرنے پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تاہم گجرات پولیس کے ترجمان نے کسی بھی چھاپے کی تردید کی۔

اس سے قبل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں برس فروری میں کنجاہ ہاؤس پر دو مرتبہ چھاپہ مارا تھا۔

دریں اثنا، اے سی ای نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف سرکاری زمین پر ’غیر قانونی‘ تعمیرات کے الزام پر مزید تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں 17 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی حدود سے 6 بھارتی ’اسمگلرز‘ گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

?️ 22 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان رینجرز نے بھارت کی جانب سے اسمگلنگ

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا

گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کا نیا تربیتی اڈہ قائم

?️ 8 ستمبر 2025گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کا نیا تربیتی اڈہ قائم

شمالی فلسطین میں جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی بحران برقرار

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عبری اخبار اسرائیل ھیوم نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے

ڈاکٹر فیصل نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی

?️ 22 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے

غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی

?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے

بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کے بارے میں مریم نواز کو انہیں کی بات یاد دلا دی

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے

ایرانی حملوں اور غزہ جنگ سے صہیونی ریاست کی 7 بڑی کمپنیوں کو تاریخی مالی نقصان

?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں اور غزہ کی جنگ نے اسرائیل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے