?️
لاہور: (سچ خبریں) پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا،آئی جی پنجاب کو سنیئر پولیس افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارے اور پولیس کے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا جبکہ ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے بھی 3 فروری کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین سے مقدمے کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو سنیئر پولیس افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،پرویز الٰہی سابق وزیراعلٰی ہیں جنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مقدمے کے بغیر کسی کے گھر پر چھاپہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو ہراساں اور چھاپوں کرنے سے روکے،کوئی مقدمہ درج ہے تو پولیس ریکارڈ فراہم کرے۔ یاد رہے کہ پولیس نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا،پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا،اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔
پولیس نے بھی اب اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ چوہدری وجاہت کی گرفتاری کے لیے مارا گیا،چوہدری وجاہت کے گھر پر نہ ہونے کے باعث اہلکار تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئے۔


مشہور خبریں۔
گراہم: ٹرمپ جلد ہی نئی روس مخالف پابندیوں کی منظوری دیں گے
?️ 30 جون 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے یہ بتاتے ہوئے کہ روس
جون
امریکہ کی خارجہ پالیسی نتین یاہو کے اشاروں پر نہیں چلنی چاہیے:برنی سینڈرز
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ
جون
تجارتی جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا عجیب بیان
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک پر
اپریل
فلسطینی مجاہدین صیہونیوں کو خوب سبق سکھا رہے ہیں
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے صیہونی حکومت کے ہتھیاروں
نومبر
ایک اپوزیشن جماعت کو ’مجرم‘ قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، الہان عمر
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے
فروری
جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف
فروری
خاقان عباسی کا سینیٹ انتخابات کے متعلق عدلیہ پر فیصلہ سے قبل حملہ
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم
فروری
شہید صالح العروری کون ہے؟
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:صالح العروری 1966 میں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے
جنوری