پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا فوجی حکام کے ڈیٹا لیک کی تحقیقات کا حکم

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نادرا سے شہریوں خصوصاً فوجی حکام کا ڈیٹا لیک ہونے پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو اس حوالے سے مشترکہ تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔

پی اے سی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کو بھی شامل کیا جائے۔

نور عالم خان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو آن لائن ڈیٹا بلاک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پوچھا کہ ہر ایک کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر دستیاب ہے، فوجی حکام کا ڈیٹا بھی لیک ہو گیا ہے، یہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے کیسے لیک ہوا؟

علاوہ ازیں پی اے سی نے وزارت مذہبی امور سے متعلق سال 20-2019 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلالیا۔

وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری کی عدم موجودگی پر پی اے سی کے ارکان برہم ہوگئے، بتایا گیا کہ ایک روز قبل حج آپریشن سے واپس آنے والے سیکریٹری بیمار ہو گئے تھے۔

نور عالم خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا وہ وینٹی لیٹر پر ہیں؟ ایمرجنسی میں؟ یا وہ ہسپتال میں ہیں؟ انہیں کیا بیماری ہے؟ کیا وہ جانتے ہیں کہ حاجیوں کو کتنی تکلیف ہوئی ہے؟‘

وزارت کے ایک عہدیدار نے ارکان کو بتایا کہ ’سیکریٹری کو بخار، کھانسی اور انفیکشن ہے‘۔

نور عالم خان نے کہا کہ ’آپ نے حاجیوں کے ساتھ جو کیا اس کے بعد ایف آئی اے اس معاملے کو دیکھے گی۔‘

انہوں نے نجی آپریٹرز کے خلاف وزارت میں شکایت بھی درج کرائی جنہوں نے عازمین حج سے 25 لاکھ روپے لیے اور تسلی بخش خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ’وہ زائرین کو مناسب رہائش فراہم نہیں کرتے اور بدتمیز ہیں‘، انکوائری پر وزارت کے حکام نے کمیٹی اراکین کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور کے تقریباً 200 اراکین/ اہلکار حج کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔

گزشتہ ماہ پی اے سی نے حج کرنے والے صدر عارف علوی اور قانون سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ سرکاری اسکیم کا استعمال کرنے والے دیگر عازمین کو درپیش مسائل کو حل کریں۔

کمیٹی نے ان نجی آپریٹرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کا انتباہ دیا تھا جنہوں نے عازمین حج سے 25 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ فیس وصول کی لیکن مناسب سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

مشہور خبریں۔

بحرین میں 8 شہریوں کو دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کی سزا

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:آٹھ بحرینی شہریوں کو دہشت گردی کے بے بنیادالزامات کے تحت

بدسلوکی کرنے والوں سے نہیں انسانوں سے ہمدردی ہے، اُشنا شاہ کا تنقیدکرنے والوں کو جواب

?️ 10 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں

غزہ میں جنگ بندی کب ہو گی؟ ؛صیہونی رپورٹر کی زبانی

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: ایک عبرانی صحافی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ہمیں

انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل

?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی جانب سے

مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا۔ عظمی بخاری

?️ 15 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

نیٹو بھی گستاخ قرآن پاک

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل نے مسلم مقدسات کی خلاف ورزی

سعودی حکام کی اپنے ہی شہریوں پر ظلم کی انتہا

?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے قطیف شہر میں ایک علاقے کو مکمل طور

امریکہ ایران کے ساتھ کسی قسم کی جنگ نہیں کرنا چاہتا: امریکی جنرل

?️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی جنرل نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے