پاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ، 2 میجر سمیت 5 ارکان شہید

?️

گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ٹھک داس چھاؤنی سے تقریباً 12 کلومیٹر دور ہڈور گاؤں کے قریب گرا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کا شکار ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں موجود عملے کے تمام ارکان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف،کوپائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینیئر نائب صوبیدار مقبول، کریوچیف حافظ جہانگیر اور چیف نائیک عامر شامل ہیں۔

قبل ازیں، آئی ایس پی آر گلگت بلتستان نے دیامر میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے اور 5 شہادتوں کی تصدیق کی تھی۔

آئی ایس پی آر گلگت بلتستان کے بیان میں بتایا گیا تھا پاک فوج کا ایم آ ئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہو گئے۔

صوبائی حکومت نے حادثے کے بعد دیامر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر نے دیامر میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

قبل ازیں گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراقی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’ہمارا ایک ہیلی کاپٹر تھور، چلاس میں گر کر تباہ ہو گیا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور تکنیکی عملے کے 3 ارکان سوار تھے، دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عبدالحمید نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ’اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں‘۔

ایس ایس پی عبدالحمید کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک مجوزہ نئے ہیلی پیڈ پر ٹیسٹ لینڈنگ کر رہا تھا، انہوں نے بتایا کہ دیامر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

حادثے کی وجہ کے بارے میں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، جبکہ جی بی حکومت کے ترجمان نے ابتدائی طور پر ’تیکنیکی خرابی‘ کو حادثے کی وجہ قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

Women in Politics: Urgency of Quota System For Women In Regional Elections

?️ 27 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

نیتن یاہو اسرائیل کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہے ہیں: نیویارک ٹائمز کے کالم نگار

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مشہور امریکی تجزیہ کار کا خیال ہے کہ صیہونی وزیر اعظم

حماس کے بارے میں صہیونیوں کا اہم اعتراف

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے بعض انٹیلی جنس ذرائع اس حکومت کو

معرکہ حق کے بعد طیاروں کے آرڈرز، جلد آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے۔ خواجہ آصف

?️ 7 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت

ایران میں بدامنی کے لیے وائٹ ہاؤس کی حمایت

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے منگل کو

صہیونی فوجی جنک کی تیاریوں میں مصروف

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم  نے آج منگل کی صبح خبر دی

ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے:یمنی عہدیدار

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمارے

دھونس و دھاندلی کی بجائے حکومت آئینی ترمیم کیلئے بیٹھ کر بات کرے ، عمر ایوب

?️ 18 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے