پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل

پاک فوج عید الفطر پر ملک بھر میں فرائض نبھانے میں مصروف عمل

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج عید الفطرپرملک بھر میں اپنے فرائض نبھانے میں مصروف عمل ہے شہریوں کی حفاظت کیلئےشب وروز کام میں مصروف ہے دن، رات،گرمی،بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔لاک ڈاؤن میں لوگوں کو سہولیات میسر کرنے میں بھی فوج نے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پوری قوم عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے، ایسے میں قومی جذبے سے سرشار پاک فوج کے جوان کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر یقینی بنانےکیلئےسول اداروں کی معاونت میں مصروف ہیں۔

سرحدوں کی حفاظت ہویا کرونا،فوج نےعوامی توقعات پرپوراترنےکی کوشش کی، پاک فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو راشن، فیس ماسک اور دیگر ضروری اشیا پہنچائی۔

عید پربھی پاک فوج کے جوان ملک کے طول و عرض میں فرائض نبھانے میں مصروف ہیں، کیونکہ امن اور عوام کی حفاظت ہی پاک فوج کے جوانوں کا نصب العین ہے، دن ہو یا رات،گرمی، بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔

این سی او سی کے فیصلوں کے باعث گذشتہ ماہ چھبیس اپریل کو پاک فوج کو سول اداروں کی معاونت کے لئے طلب کیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں کرونا ایس او پیز کی حفاظتی تدابیر میں بہتری شروع ہوئی اس وقت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر پر 72فیصد عمل کیاجاچکا ہے۔

مشہور خبریں۔

تحریک حریت کا بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

🗓️ 12 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تحریک

داعش کا حالیہ دہشتگردی کا اعتراف

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

ستمبر2021 میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 2.12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

🗓️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے ماہانہ بنیاد پر

نیتن یاہو کو قبول کرنے سے انصاف کی توہین

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورے کو امریکہ

برطانیہ نے روسی طیاروں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا

🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:   برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا

قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے ساتھ سلیوان کی گفتگو

🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ سلیوان

بین گوئیر مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے 24 گھنٹے غیر قانونی داخلے کا خواہاں

🗓️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے وزیر اِٹمر بن گوئر نے

وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا

🗓️ 18 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ن لیگ والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے