راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے سے ملاقات میں کہا کہ پاک فوج برطانیہ کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی خواہاں ہے اس سلسلہ میں پاک فو ج اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی کمانڈر اسٹریٹجک جنرل سر پیٹرک نکولس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ نیز، پیشہ وارانہ اور علاقائی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
معزز مہمان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص افغان امن عمل میں پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برطانوی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف ،امن کے لیے کوشش پر پاک فوج کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے کہا پاک فوج برطانیہ کےساتھ اپنے تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔
یاد رہے گذشتہ ہفتے سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سری لنکن فوج کے کمانڈر جنرل شوندرا سلوا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا تھا ، جہاں دونوں فوجی سربراہان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فوجی سربراہان نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی، افغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔