?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاک-ترکمانستان تعلقات باہمی احترام، مشترکہ عقیدے، ایک بہتر اور پُرامن مستقبل کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔
دورہ ترکمانستان میں اشک آباد میں منعقد بین الاقوامی فورم ’وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق: امن و ترقی کی بنیاد‘ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ثقافتوں کےدرمیان افہام و تفہیم، امن و مکالمےکے فروغ کے لیے فورم کےانعقاد پر ترکمانستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ عالمی فورم ترکمانستان کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفی مقطیمقلی فراگی کے300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فورم کے انعقاد سے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، یقین ہے کہ فورم خطے کے ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اشک آباد میں منعقدہ فورم میں میری شرکت دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے، خطے کے ممالک کے درمیان روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بہتر علاقائی روابط سے ثقافتی و اقتصادی تعاون مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ محمد اقبال اور مقطیمقلی فراگی نے اپنی شاعری اور افکار میں تصوف اور قومیت پر مشترکہ خیالات کا اظہار کیا، مقطیمقلی فراگی نہ صرف ایک شاعر بلکہ ترکمان لوگوں کے جذبے، امنگوں، حب الوطنی کی علامت ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کا اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ مقطیمقلی فراگی کی شاعری آج بھی زندہ، ہمیں رہنمائی، تحریک اور اتحاد کا احساس دلاتی ہے، مخدوم گلی سیاسی و سماجی بدامنی کے دور میں پیدا ہوئے، ترکمان قبائل منتشر اور منقسم تھے۔
انہوں نے کہا کہ مقطیمقلی فراگی نے اپنی زندگی ترکمان عوام کو متحد دیکھنے کے خواب کے لیے وقف کی، مقطیمقلی فراگی کے کام کے فروغ، خطے کی قیادت کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر ترکمان صدر کو سراہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا دو روزہ دورے پر ترکمانستان جائیں گے، اور اشک آباد میں امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کریں گے۔
مزید بتایا گیا تھا کہ صدر مملکت خطے میں امن، اتحاد اور ترقی کے اقدار کی اہمیت اجاگر کریں گے اور ترکمانستان میں اعلیٰ قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مشہور خبریں۔
زبانی مخالفت عمل میں آقا و مولا
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: یہ پوچھے جانے پر کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے
مارچ
پینڈورا پیپر میں موجود افراد کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا پیپر کی تحقیقات
اکتوبر
غزہ کے عوام پر 85 ہزار ٹن بم گرا؛ 1760 شہید
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی سول ڈیفنس آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے
اگست
چابہار بندرگاہ پر ایران بھارت کا تبادلہ خیال
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور
جنوری
قومی سلامتی پالیسی کا اجراء اہم سنگ میل ہے:ترجمان پاک فوج
?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے
دسمبر
باکو نے نینسی پیلوسی کے بیانات کی مذمت کی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز امریکی
ستمبر
قومی اسمبلی کا بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل، مودی کو ’سرٹیفائیڈ دہشت گرد‘ قرار دیدیا
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر
مئی
صیہونی، سعودی،اماراتی اتحاد کا قیام
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش ڈرون
فروری