?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ، شہری 1166سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں۔ اسد عمر نے 19 سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نےویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج سے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع ہوگئی ہے، شہری کوویڈ ۔19 ویکسی نیشن کے لئے اپنا CNIC نمبر 1166 پر بھیج کرکوڈ حاصل کریں اور موصول او ٹی پی کے ساتھ ویکسی نیشن سنٹر جاکر ویکسی نیشن لگوائیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اسدعمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ویکسی نیشن ڈرائیومیں تیزی وفاق کی بھاری سرمایہ کاری سےممکن ہوئی، اب تک ویکسین کی خریداری تقریباً ایک ارب ڈالرکےچوتھائی تک پہنچ چکی ، اگلے سال مزید ویکسی نیشن کی خریداری پر زیادہ خرچ کریں گے۔
اسد عمر نے کہا تھا رجسٹرڈلوگوں سےدرخواست ہے جلدویکسی نیشن کیلئےسینٹرجائیں، جن کودوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بر وقت ویکسی نیشن کے لئے جائیں۔خیال رہےپاکستان میں کرونا انفیکشن سے جاں بحق افراد کی تعداد21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 92 افراد انتقال کر گئے۔


مشہور خبریں۔
مصر میں عوامی بائیکاٹ نے اسرائیل نواز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کر دی
?️ 8 ستمبر 2025مصر میں عوامی بائیکاٹ نے اسرائیل نواز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم
ستمبر
صیہونی حکومت کی آخری سانسیں
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی حکومت کو
جون
امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے خلاف کیوں ہے ؟
?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا جمعہ کو نیویارک میں اقوام
دسمبر
واقعی حجاج کون ہیں؟
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی کارکن نے ایکس چینل پر ایک پوسٹ شائع
جون
بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافے کا امکان
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے
فروری
9 مئی کیسز: عمران خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
?️ 20 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پاکستان
جنوری
امریکہ یمنی گیس لوٹنے کے درپے
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی مستعفی حکومت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ امریکی
مارچ
دمشق کی خاموشی آنکارا کی صلح سے ٹوٹی
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے سیاسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے شام
اگست