?️
فیصل آباد (سچ خبریں) فیصل آباد میں ہفتے کی صبح کمشنرز کمپلیکس کے لان میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پرشاندار و پروقارمرکزی تقریب کا انعقادکیا گیاجس کے مہمان خصوصی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب تھے جبکہ اس موقع پر کمشنر ثاقب منان،ڈپٹی کمشنر محمد علی، سٹی پولیس افسران، چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور فیض اللہ کموکا، رکن قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد، مقامی اداروں اور انتظامیہ کے عہدیداروں، ارکان صوبائی اسمبلی، تعلیمی اداروں کے سربراہان،سول سوسائٹی اور ہر مکتبہ کے لوگ، طلبہ، صحافی، وکلا اور علما بڑی تعداد میں موجود تھے۔تقریب کے آغاز پرصج 8 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعد ازاں وزیر مملکت فرخ حبیب نے صبح 9 بجے پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر پولیس،سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کے دستے نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی اور فضا میں کبوترو غبارے چھوڑے گئے جبکہ شرکا ئے تقریب نے یک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا اور بچوں نے ملی نغمے پیش کےی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں اور تحریک آزادی کی جدوجہد میں بے شمار قربانیاں دینے سمیت شہدا و غازیوں کی لازوال کاوشوں کا ثمر ہے جبکہ اللہ نے ہمارے ملک کو دنیا کی ہر نعمت سے نوازا ہے اور اس ایٹمی ملک کے پاس کے ٹو سمیت دنیا کی بلند ترین چوٹیاں،کوسٹل،کھیت کھلیان،ہریالی و میدان اور بہترین لوگ موجود ہیں نیزپاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کا قیام دراصل قائد اعظم کی تعلیمات و فرمودات کا ہی تسلسل ہے۔ اس لیے ہم پاکستان کی سا لمیت، ترقی و خوشحالی،کمزور طبقے کی معاونت،فلاحی ریاست کے قیام اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
مشہور خبریں۔
انفینکس نے زیرو 30 کی قیمت کم کرکے پاکستان میں پیش کردیا
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس کی جانب
اکتوبر
ایرانی چیف آف آرمی اسٹاف کا اپنے ملک کے دشمنوں کو خطرناک انتباہ
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:ایرانی مسلح افواد کے سربراہ نے ایران کے دشمنوں کو انبتاہ
جون
حماس غزہ جنگ کی فاتح
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:جو بھی حماس کو تعزیت دے رہا ہے اسے 49 دن
نومبر
شہباز شریف پر مقدمات کی روزانہ سماعت کی جائے
?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات
دسمبر
افغانستان بحران کے دہانے پر؛ پنجشیر میں شدید برف باری اور بھاری مالی نقصان
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: گزشتہ ہفتے افغانستان نے ملک کے مختلف حصوں میں بحرانوں
جون
صیہونیوں کی شام کے دروزی عوام کے ساتھ دوغلی پالیسی
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیل ایک جانب شام کے دروزیوں کی حمایت کا دعویٰ
مئی
مغربی کنارے کے خلاف خاموش جنگ بند کی جائے: اقوام متحدہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ
اگست
جنگ بندی کا معاہدہ قبول کر کے حماس نے نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا ہے؟
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے سینئر رکن نے حماس کی طرف سے تجویز
مئی