?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بیروت اور لبنان کے جنوبی حصوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ’واضح طور پر‘ مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تل ابیب کو جوابدہ ٹھہرائے اور جارحیت کے خلاف فوری کارروائی کرے۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا یہ حملہ نومبر 2024 میں جنگ بندی پر دستخط ہونے کے بعد اسرائیل کی بیروت پر چوتھی بمباری ہے۔
لبنانی صدر جوزف عون نے حملوں کے بعد ایک بیان میں ’اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت‘ کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے حملے کو ’بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا۔
اسرائیل نے حملوں سے قبل شہریوں کو انخلا کے انتباہات جاری کیے، اسرائیلی حکام کے مطابق شمالی بیروت میں حزب اللہ کے زیر زمین ڈرون بنانے کے کارخانے موجود تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے 24 نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کو جواب دہ ٹھرانے کے لیے بین الاقوامی برادری، اقوامِ متحدہ اور جنگ بندی کے ثالثوں پر زور دیتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے، پاکستان امن، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے لیے مضبوطی سے پر عزم ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع، حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے ایک روز بعد 8 اکتوبر 2023 کو اُس شروع ہوا جب حماس نے اسرائیلی کے متعدد علاقوں پر حملہ کر دیا تھا۔ حماس کی اتحادی حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے اسرائیل پر حملے ان فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کے لیے ہیں جو غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔
5 جون کو لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے اعلان کیا تھا کہ ’لبنانی آرمی نے ملک کے جنوب میں واقع حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد فوجی ٹھکانوں اور اسلحہ ڈپوز کو ختم کردیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’جب تک اسرائیل کی روزانہ کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ہماری زمین کے کچھ حصے مقبوضہ ہیں، اور ہمارے قیدی آزاد نہیں کیے جاتے، اس وقت تک کوئی سیکیورٹی یا استحکام ممکن نہیں ہے۔‘
مشہور خبریں۔
جنوبی افغانستان میں زلزلے سے 280 افراد ہلاک اور 500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: صوبہ پکتیکا کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صوبے
جون
واٹس ایپ میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں پیش کرنے کا امکان
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب
مارچ
ہمیں اپنے جوہری وار ہیڈز میں تیزی سے اضافہ کرنا چاہیے: شمالی کوریا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کِم
جنوری
صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے اپنی بے بسی کا اعتراف
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کے ایک فوجی
ستمبر
بائیڈن کے دورے کے موقع پر تل ابیب کی بستیاں بڑھانے کی کوششیں
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم
جون
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے مطابق غزہ کی پٹی
اکتوبر
کراچی کے حلقہ این اے-249 میں ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان
مارچ
پاکستان کی معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجے میں ہے
?️ 21 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر
فروری