?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان دوا ساز کمپنیوں نے افغانستان کے لئے ادویات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے افغانستان کے لیے ادویات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 کروڑ روپےکی ادویات وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے حوالےکر دی گئیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فارما انڈسٹری کی جانب سے افغان بھائیوں کی مدد پر شکر گزار ہیں۔
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کو تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ضرورتیں پوری کرنے پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے افغانستان کی صحت کی ضرورتیں پوری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بھی بتایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد افغانستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کام شروع کر چکی ہے۔پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ادویات اور آلات سے بھرے 9 ٹرک افغانستان کے وزیرِ صحت کے حوالے کیے جائیں گے۔
مشہور خبریں۔
کیا فلسطین اکیلا ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
وزیر اعلی مریم نواز کی رانا ثناءاللہ کو سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
?️ 9 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلی مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کو سینٹر
ستمبر
ٹرمپ: میں نے دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچایا
?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: نیویارک کے اٹارنی جنرل سے ملاقات میں سابق امریکی صدر
ستمبر
مراکش کے عوام کا غزہ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: مراکش کے ہزاروں افراد نے شہر آگادیر کی سڑکوں پر
جون
کیا حکومت عید پر لوڈشیڈنگ ختم کر سکی؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے
جون
اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ صبح صیہونی حکومت نے دمشق اور اس کے اطراف میں
فروری
پنجاب میں خسرہ سے اب تک 18 اموات ہوچکی ہیں، صوبائی وزیر صحت
?️ 3 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے
جون
صدر سے مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صدر سے مشاورت
جون