?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادی سےاسرائیلی خلاف وزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔
وزارت امور خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی برادری شرم الشیخ معاہدے،جنگ بندی کےمکمل نفاذ، فلسطینی شہریوں کےتحفظ کویقینی بنائے۔
جاری بیان میں پاکستان نے فلسطینی عوام سے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کےمطابق خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے۔
خیال رہے کہ دو سال کی جنگ کے بعد 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں امریکا، مصر ، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے مذکورہ بالا ممالک کے سربراہان نے دستخط کیے تھے۔
جنگ بندی معاہدہے کے بعد ہفتے کے روز اسرائیل نے حماس کی جانب سے حملے میں دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر شدید ترین بمباری شروع کردی تھی جس میں 38 افراد شہید اور 143 زخمی ہوئے تھے۔
حماس نے کسی بھی قسم کے حملے کرنے کی تردید کی تھی۔ ا سرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں جنگ بندی خطرے میں پڑگئی تھی۔ بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے امدادی قافلوں کی گزرگاہیں روک کر غزہ میں امداد کا داخلہ بند کردیا تھا۔
غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے بعد 47 خلاف ورزیاں کیں، جن میں 38 افراد شہید اور 143 زخمی ہوئے تھے۔
بعدازاں 20 اکتوبر کو اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کے بعد جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا اعلان کردیا تھا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کی کہ جنگ بندی تاحال برقرار ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی افواج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں سلسلہ وار اہم حملوں کے بعد جنگ بندی کو مزید مستحکم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھے گا اور معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت جواب دیا جائے گا‘۔


مشہور خبریں۔
البیضا محاذ پر یمنی فوج کی قابل ذکر کارنامے
?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج کی فورسز اور عوامی
جولائی
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، تخت بیگ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 7 دہشت گرد گرفتار
?️ 12 اپریل 2023پشاور: (سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور ریجن ٹو نے اہم کارروائی
اپریل
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک 2 زخمی
?️ 9 جولائی 2025لکی مروت: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ لکی مروت میں سکیورٹی
جولائی
نائجیریا پولیس کا اربعین حسینی کے سوگواروں پر حملہ ؛8 افراد شہید
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:نائجیریا کی پولیس نے منگل کو اس ملک میں اربعین حسینی
ستمبر
ورلڈ فوڈ پروگرام کی فلسطینی عوام کی امداد منقطع!
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں رہنے والے 200000 سے
مئی
عمران خان نے وزراء کو کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کے احکام جاری کر دئے
?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے پیر نورالحق قادری سے ٹیلفونک
اکتوبر
غزہ جنگ میں صیہونیوں کو کیا حاصل ہوا ہے؟صیہونی عہدیدار کی زبانی
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اعتراف کیا
مئی
چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ
?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین
نومبر