?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا ہے پہلی سہہ ماہی میں چین کی کارکردگی توقعات سے بڑھ کر اچھی رہی جبکہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے۔
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کا ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اس میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کے دو پیغامات ہیں۔
کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا پچھلے چند سالوں کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کیلئے بہتر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے، انڈونیشیا، ملائیشیا، انڈیا جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اچھی ہے۔
ان کا کہنا تھا چین کی کارکردگی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی، بعض ممالک جیسےکہ پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، مصر اب بہتر ہے لیکن اسے بھی مشکلات ہیں۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کم آمدنی والے ممالک کی حالت خراب ہو رہی ہے، کورونا کی وبا کے باعث دنیا کو 3.3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے باعث معاشی نقصان سےکم آمدنی والے ممالک زیادہ متاثر ہوئے۔
کرسٹا لینا جارجیوا کا کہنا تھا ہمارے لیے اس وقت تین ترجیحات ہیں، اول ترجیح یہ ہے جن ملکوں میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اسے ٹارگٹ تک لایا جائے، کسی حدتک مہنگائی میں کمی لانے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم کام باقی ہے۔
مشہور خبریں۔
ایچ ای سی کا نیا سربراہ کون بن سکتا ہے
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر
مارچ
سعودیوں کی طرف سے دو ریاستی حل کی از سر نو تجویز
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: کل منگل کو اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل
اپریل
سائفر کیس ،عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی ہوگا
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کا
اکتوبر
لانگ مارچ کا مقصد آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے لاشیں گرانا ہے:جاوید لطیف
?️ 31 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما جاوید
اکتوبر
بدقسمتی سے مردوں کو اپنے جذبات چھپانا سکھایا جاتا ہے، ہانیہ عامر
?️ 5 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ہانیہ عامر نے مردوں کی ذہنی صحت سے
نومبر
ہم چاہتے ہیں کہ معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس
اکتوبر
سعودی عرب کی ایک بار پھر لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت
?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابی عمل میں
اکتوبر
ہمیں اپنے نیٹو اتحادیوں سے یکجہتی کی توقع ہے:ترک صدر
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:ترک صدر نے کہا کہ وہ یکجہتی پر مبنی نیٹو کے
مارچ