پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے انصاف پسند تعاون کی ضرورت ہے: راجہ پرویز اشرف

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے انصاف پسند تعاون کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے پاکستان جیسے موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کو فوری اور منصفانہ مالی امداد دینی چاہیے۔

پاکستان میں موسمیاتی تباہی عالمی برادری کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ وہ اس صورتحا کے تناظر میں فوری اور موثر اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کے بارہ سے زائد ممالک کے گروپ سے ملاقات میں کیا۔ میٹنگ کا اہتمام 11 سے 15 اکتوبر 2022 تک روانڈا میں ہونے والی 145ویں آئی پی یو اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے ذریعے عالمی موسمیاتی فنڈ کی اسمبلی کی تجویز کے لیے ترقی یافتہ ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

 راجہ پرویز اشرف  نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ماحولیاتی تباہی اتنی بڑی اور ناقابل تصور تھی کہ جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں یہ کچھ بھی نہیں ہے ۔ سیلابی پانی کی ظالمانہ لہریں لاکھوں مردوں، عورتوں اور بچوں کو بہا لے گئیں۔ تباہ شدہ عمارتیں، سڑکیں فصلیں اور مویشی بہہ گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں انسانی آنکھ نے اتنی بڑی آفت نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا خطرہ ہے، خاص طور پر ان ترقی پذیر ممالک کے لیے جو کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے انتہائی حساس ہیں۔

سیلاب، خشک سالی، گرمی کی وجہ سے گلیشیئرز کے پگھلنے اور سمندری طوفانوں کی صورت میں ہمیں پریشانی کا سامنا ہے۔ کوئی بھی فطری عمل کو کالعدم نہیں کر سکتا لیکن انسانوں کی طرف سے ہونے والی تباہی کو محدود کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ملک میں حالیہ موسمیاتی تبدیلی کے پس منظر میں اسمبلی نے آئندہ آئی پی یو اسمبلی میں ایک ہنگامی آئٹم کی تجویز پیش کی تھی۔

تجویز میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ موجودہ ہنگامی امداد سے آگے اپنی توجہ مرکوز رکھے، درمیانی اور طویل مدتی بحالی اور خطرات میں کمی کی کوششوں کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی قیادت میں موافقت کے منصوبے کی حمایت کے لیے سیاسی عزم کو برقرار رکھے۔ ہم نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی بھی سفارش کی ہے تاکہ ماحولیاتی تباہ کاریوں سے متاثرہ ممالک میں موسمیاتی تبدیلی سے وابستہ نقصانات سے نمٹنے کے لیے ایک فنڈ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

سپیکر نے سفارت کاروں پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر دنیا میں موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون اور کارروائی کے لیے اپنی متعلقہ حکومتوں اور پارلیمانوں کو پیغام دیں۔ اجلاس میں بوسنیا اور ہرزیگووینا، بلغاریہ، کینیڈا، قبرص، جمہوریہ چیک، فرانس، ہنگری، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ترکی، ناروے، برطانیہ اور اٹلی کے مندوبین نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 شہری شہید،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی

🗓️ 27 نومبر 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز

صرف مغرب ہی جوہری جنگ کے منظر نامے کے لیے فکر مند رہا ہے: لاوروف

🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے آج بدھ کو

صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار

🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

🗓️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل

بن گوئر نے فلسطینی قیدیوں کو روٹی سے محروم کر دیا

🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کے انتہاپسند وزیر نے ایک اور

اسرائیل پر حملے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا ایران کو مشوہ

🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں ایران کو مشورہ دیا ہے

کورونا وائرس، مساجد پر پابندی، ملکی معیشت اور تعلیمی نظام

🗓️ 2 اپریل 2021(سچ خبریں) عجیب صورت حال ہے ایک طرف گرمی بڑھ رہی ہے،

نیا سال ہمارے لیے بہت مشکل ہوگا:برطانوی وزیر اعظم

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم نے نئے سال کے موقع پر اپنے خطاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے