’پاکستان کو فنڈنگ فراہم کریں گے، سعودی عرب نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی‘

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے عندیا دیا ہے کہ سعودی عرب نے ان سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ان کا پاکستان کو رقم دینے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے سعودی عرب نے رابطہ کیا ہے اور عالمی ادارے نے ہمیں عندیا دیا ہے کہ عرب ملک کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ عندیا ملا ہے کہ ان کا رقم دینے کا ارادہ ہے تو وہ معاملہ آگے بڑھ گیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے بات چیت چل رہی ہے اور مجھے نہیں معلوم وزیر خزانہ وہاں جا رہے ہیں یا نہیں البتہ آئی ایم ایف قسط کی طرف اسی وقت بڑھ پائیں گے جب ہماری متحدہ عرب امارات سے بات آگے بڑھے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے مالیاتی وعدے کی تکمیل آئی ایم ایف کے معاہدے کی راہ میں حائل واحد رکاوٹ ہے جہاں قرض کی یہ قسط پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک پارلیمانی خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ فنڈز کے اجرا سے قبل دوست ممالک سے بیرونی فنانسنگ کے وعدے پورے کرنا چاہتا ہے۔

بین الاقوامی قرض دہندہ نومبر سے شروع ہونے والی 1.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ کے دوبارہ آغاز کرنے کے لیے فروری کے اوائل سے پاکستان سے ساتھ بات چیت کر رہا ہے جہاں یہ قسط 2019 میں طے پانے والے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا حصہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ترین سطح پر آ گئے ہیں جس سے چار ہفتوں کی درآمدات کے لیے رقم باقی رہ گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی قسط پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ یہ دیگر بیرونی مالیاتی راستے بھی کھول دے گا اور نتیجتاً پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے میں مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی گئی

🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں سابق وزیراعظم و بانی پاکستان

اسد عمر کا طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا

🗓️ 5 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی

تباہ ہوتی ایک نسل

🗓️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی وابستہ ایجنسی آنروا نے غزہ میں بچوں

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ

غزہ کی پٹی کے مکینوں کے تباہ کن حالات

🗓️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر کے مطابق اس پٹی کے وسط میں واقع

افغان فوج کی نابودی کی کہانی امریکیوں کی زبانی

🗓️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکی دفتر برائے معائنہ (SIGAR)

یمن میں بعض قیدیوں کی رہائی کے لیے ابتدائی معاہدہ طے

🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے