?️
کراچی ( سچ خبریں) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے خبردار کردیا ہے کہ پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر بھی آنے کا خدشہ ہے۔ صحت کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے کیوں کہ ملک میں بھارتی قسم سمیت کورونا وائرس کی مختلف اقسام رپورٹ ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کا خدشہ ہے، صحت کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے کیوں کہ ملک میں بھارتی قسم سمیت کورونا وائرس کی مختلف اقسام رپورٹ ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن مہم کو تیز کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، بالخصوص صنعتی شعبے کو ساتھ لیا جائے کیوں کہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت ایک اور لاک ڈاؤن کا انتخاب کرسکتی ہے، اس صورتحال سے بچنے کے لیے ہر ایک کو وائرس سے بچاؤ کے کی ویکسین لگوانی ہوگی، حکومت ان عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے گی جو ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کرنے میں ناکام ہوں گے۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ حکومت صرف ان فیکٹریز کو کھولنے کی اجازت دے گی جو کورونا وائرس کے خلاف اپنے عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائے گی ، جس کے لیے انہوں نے نادرا کے دفاتر میں کبھی ووڈ 19 ویکسی نیشن کے مراکز کھولنے اور میڈیکل اور پیرامیڈیکل کے آخری سال کے طلبہ سے اس سلسلے میں مدد حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
دوسری طرف پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے12 ممالک سی کیٹیگری سے نکال دیا ہے، اسی کیٹیگری لسٹ میں 38 ممالک شامل تھے، اب کم ہوکر 26ممالک رہ گئے ہیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی ممالک کی نئی فہرست جاری کردی ہے، فہرست میں بھارت ، بنگلا دیش، برازیل ، انڈونیشیاء ، ایران ، عراق اور جنوبی افریقہ ،چلی ، کولمبیا، نیپال، فلپائن، بھوٹان شامل ہیں،ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
Bali United recruit Milos Krkotic, ex-Montenegro national team players
?️ 11 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
نیتن یاہو کے جنگ طلبانہ بیانات
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
صہیونی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے:جہاد اسلامی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن نے
مئی
گوگل نے پاکستان میں جدید اے آئی ٹولز متعارف کرادیے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی
جولائی
کورونا کے بڑھتے کیسز پر وزیراعظم عمران خان کا اظہار تشویش
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس
اپریل
لبنان کے آبی وسائل پر اسرائیل کا قبضہ خطرناک ہے: لبنانی وزیر اعظم
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنان کے پانیوں
جون
صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان
مئی
واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر پیش
?️ 12 اگست 2023دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب
اگست