🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں متاثرہ مزید 53 مریضوں کا انتقال ہوگیا تاہم ایک ہزار383 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 21ہزار376 ہوچکی ہے۔ ملک بھر کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں داخل کورونا کا کوئی مریض تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹے میں53کورونا مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات 21ہزار376 ہوگئیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں46 ہزار882ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے ایک ہزار383 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح2.94فیصد رہی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 2ہزار 516 مریض صحت یاب ہوئے صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8لاکھ 67ہزار447 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں داخل کورونا کا کوئی مریض تشویشناک حالت میں نہیں ہے جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی مجموعی تعداد9 لاکھ 35 ہزار13 ہوگئی ہے۔
نئے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 535، پنجاب میں تین لاکھ 42 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34ہزار 781 ، بلوچستان میں 25 ہزار 893، اسلام آباد میں81ہزار 806 جبکہ آزاد کشمیر میں 19ہزار 538 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار655 ہوگئی ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی ماہرین کا مشورہ؛ ایرانی دھمکی کو سنجیدگی سے لیں
🗓️ 13 مارچ 2022سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے ہفتے کی شام اپنی
مارچ
اسد عمر نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی
🗓️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی
مئی
غزہ میں خواتین اور بچوں کے غیر انسانی حالات پر اقوام متحدہ کی ہولناک رپورٹ
🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع خان یونس کے ناصر
مئی
عالمی برادری کو آنلائن نفرت ختم کرنی ہو گی:عمران خان
🗓️ 12 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سرکاری کینیڈین ٹی وی چینل کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن
جون
طالبان پڑوسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کریں گے: پاکستانی تجزیہ کار
🗓️ 17 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی صحافی اور افغان امور کے ماہر ارشد یوسف زئی نے
اگست
امریکہ کا یوکرین کی رگوں میں رواں سال کا آخری بار خون چڑھانے کا اعلان
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کے
دسمبر
شام اور عراق کے صدور کے درمیان فون پر گفتگو
🗓️ 16 جولائی 2021سچ خبریں:شام اور عراق کے صدور نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
وزیر اعظم سے کئی ممالک کے وزرا کی ملاقاتیں
🗓️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے او آئی سی کے
دسمبر