🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 893 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 893 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 431 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 3 فیصد پر آ گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 105 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 51 ہزار 478 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 56 ہزار 5 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار 779 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 4 ہزار 862 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 79 لاکھ 53 ہزار 574 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 41 ہزار 390 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 184 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 425 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 89 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 746 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 125 ہو گئیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی جارحیت کے خلاف فلسطینی استقامت کا دفاع
🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:القسام بٹالین نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہمارے فضائی
جنوری
غزہ کی پٹی میں مقیم دو فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعلان کیا کہ اس حکومت
ستمبر
ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن
🗓️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اعتراف
نومبر
یورپی یونین امریکہ کے جواب کی منتظر
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ ڈپلومیٹک نے جمعرات 18 اگست کو
اگست
مسلم لیگ(ن) کا نیا چہرہ لانچ کرنے کی کوشش
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو متحرک
جولائی
کیا افغانستان ، عراق ، لبنان ، یمن ، شام اور فلسطین میں بیک وقت ایک جیسی صورتحال اتفاقی ہے؟
🗓️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:مشہور کہاوت ہے کہ ڈیموکریٹس بنیادی طور پر میٹھی چھری سے
جولائی
صیہونی ٹیلی ویژن کا نیتن ہاہو کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سابق وزیر
جون
امریکی سیاستدانوں کے پاس ووٹ لینے کے لیے ایران کے سوا کوئی موضوع نہیں!
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا
اکتوبر