پاکستان: کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان: کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2455 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم  ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد58 ہزار 857 ہے ، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 455 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 916,239 ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اب تک صوبہ سندھ میں کورونا کے 3 لاکھ 15 ہزار 410 مریض سامنے آچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 377 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 775، اسلام آباد میں 81 ہزار 007، صوبہ بلوچستان میں یہ تعداد 25 ہزار 001 رہی ، جب کہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 108 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 561 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 680 ہوگئی ہے۔

کورونا کی وجہ سے پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 9 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 5 ہزار 3 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 43، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 755 اور گلگت بلتستان 107، جب کہ صوبہ بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 539 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امدادی کارکنوں کو قتل کرنے کی نئی تفصیلات

?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں امدادی کارکنوں

سعودی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے خبر رساں ذرائع نے گزشتہ دنوں اس ملک

وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی

 صیہونی فوج کا غزہ پر وسیع زمینی حملہ ؛ 30 افراد شہید  

?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ پٹی،

انسانی حقوق،امریکی مفادات کا آلہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق کے آلہ

رشدی زندہ یا مردہ؛اس کے وکیل کی زبانی

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:آیت شیطانی کے منحرف مصنف سلمان رشدی کے زندہ یا مردہ

تیل کمپنیاں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب چھوڑ دیں: یمن

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:     یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار

کسی کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ وہ میرے بچوں کے باپ کے طور پر صحیح ہوگا یا نہیں، حاجرہ یامین

?️ 1 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ وہ کسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے