پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان: کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں کمی آ رہی ہے ،  مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد پر آگئی۔ گزشتہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد کورونا سے انتقال کرگئے، تا ہم ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 42 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 10 ہزار 101 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 4 لاکھ 96 ہزار 228 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 43 ہزار 703 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 479 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 21 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 220 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 569 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 203 ہو گئیں۔

مشہور خبریں۔

یمن کے ساتھ صیہونی دشمنی کے پس پردہ مقاصد

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی یمن کی تحریک انصار اللہ کی فوجی طاقت میں اضافے

نواز شریف وطن واپس آئیں گے مگر اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف

?️ 9 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی

سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی صورتحال پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی تشویش

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی بعض تنظیموں اور سعودی سماجی کارکنوں نے 10

سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی چلتی رہتی ہے۔ طارق فضل چوہدری

?️ 7 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے

وزیر اعظم کی صدارت میں انٹیلیجنس کی نئی کمیٹی کا افتتاح

?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس

عبرانی میڈیا: اسرائیل کا جہاز ڈوب رہا ہے

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق جب صیہونی حکومت

حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر سیاحت پر مکمل پابندی عائد

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش

کورونا:سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

?️ 26 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے