?️
فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھ پر اور شہباز شریف پر تنقید اس لیے کی جا رہی ہے کہ سیلاب آ گیا تو عالمی دنیا کے آگے ہاتھ کیوں نہیں پھیلا رہے، ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، پنجاب پر بات کرو گے تو میں آپ کو چھوڑوں گی نہیں۔
فیصل آباد میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کی شکر گزار ہوں، ڈیڑھ سو الیکٹرک بسس لے کر آئی ہوں، فیصل آباد کو 90، جھنگ کو 30، چینیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 15، 15 بسس دی جائیں گی، پہلے بڑے شہروں میں ترقی پہلے آتی تھی لیکن ہم نے میانوالی سے الیکٹرک بسس کا آغاز کیا، ان بسوں کا کرایہ صرف اور صرف 20 روپے ہے، ان میں فری وائی فائی اور اے سی ملے گا، خواتین کے لیے الگ جگہیں مختص ہے۔
خوشی ہے کہ پنجاب اپنے صوبے کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ مہیا کر رہا ہے، آئندہ چند ہفتوں میں فیصل آباد میں میٹرو کی تعمیر شروع کررہے ہیں، لاہور اور پنڈی میں بھی میٹر ٹرین لارہے ہیں، کینسر کی بعض اقسام کا 60 منٹ میں علاج کرنے والی مشین فیصل آباد کے لیے آرڈر کر دیا ہے، بہت جلد ٹریک لیس ٹرین فیصل آباد کی سڑکوں پہ دوڑتی نظر آئے گی اور 40 بلین روپے سے شروع کیے جانے والا واٹر سینٹیشن پلان کا آغاز کررہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ہم بجلی کے بلوں سے پنجاب کے شہریوں کو ریلیف دیں اور نہریں نکالیں تو آپ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟ صوبے میں تباہ کن سیلاب آیا لیکن ہم نے راتیں جاگ کر گزاریں اور ڈھائی ملین افراد کو ریسکیو کیا، ان لوگوں کو نہ نکلاتے تو تباہی ہوتی، پنجاب کے لیے ہر شہری کی جان قیمتی ہے، سیلاب متاثرین کو متاثرین نہیں مہمان سمجھا، ہم پر اس لیے تنقید ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے سیلاب کے بعد دنیا سے بھیک نہیں مانگی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ ہر مسئلے کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، یہ پروگرام 10، 10 ہزار روپے دیتا ہے ہم نے متاثرین کو 10، 10 لاکھ روپے دینے ہیں، براہ مہربانی اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن کوئی پنجاب پر تنقید کرے گا تو گھر چھوڑ کر آجاؤں گی اور مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں، پنجاب نے آپ کے معاملات میں مداخلت نہیں کی تو آپ ہمارے معاملات میں مداخلت کیوں کررہے ہیں؟۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک دوسرے کو جوتے مارے گئے، جب توجہ غلط کاموں اور بدتمیزی سکھانے میں خرچ ہوگی تو یہی ہوگا جو ان کے ساتھ ہورہا ہے، حرم شریف کے برآمدوں میں ن لیگ کی خواتین پر آوازیں کسیں۔ اب دنیا دیکھتے رہ جاتی ہے کہ شہباز شریف جہاں جاتے ہیں دنیا انہیں عزت دیتی ہے، یہی وہ پاکستان ہے جس کے بارے کہا جاتا تھا کہ یہ ایک ڈیفالٹ ملک ہے، مگر اب وہ ڈیفالٹ کہاں گیا؟ وجہ کیا ہے؟ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں، اصل وجہ یہ ہے کہ ہماری سیاسی قیادت اور عسکری قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر، سب نے اس ملک کی خدمت میں دن رات محنت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیل کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی طرف سے صیہونی حکومت کی
جنوری
سعودی خلائی ادارے کا خلانوردی سے متعلق تربیت دینے کا فیصلہ
?️ 18 اگست 2021ریاض(سچ خبریں) سعودی خلائی ادارے نے خلانوردی سے متعلق تربیت نیا پروگرام
اگست
یورپ آزادی کا گہوارہ ہے یا توہین؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:29 جولائی کو اور گزشتہ چند ہفتوں میں دوسری بار 37
جولائی
ایک مہینے کے اندر کابل پر طالبان کا قبضہ ہوجائے گا؛امریکی اعلی عہدہ داروں کا دعوی
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:امریکی حکومت کے سینئر عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ
اگست
برطانوی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والی خاتون گرفتار
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: جہاں انگلینڈ میں مہنگی زندگی اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں
اکتوبر
امریکہ میں اسلامو فوبیا عروج پر
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں ایک بار پھر اسلام دشمنی دیکھنے کو ملی جس
دسمبر
امریکہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر ممکنہ پابندیاں
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف ممکنہ
نومبر
مقبوضہ فلسطین کے شمال میں ایک صنعتی فیکٹری میں لگی آگ
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:گھنٹوں کی کوششوں کے بعد10 فائر اسٹیشن آگ کو قریبی صنعتی
جنوری