?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک کمانڈ (سی اے ایس سی)، اسٹریٹجک فورسز کے اعلی عہدیداران، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیم کے انجینئرز نے لانچ کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر سی اے ایس ای نے آرمی کے اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور تکنیکی اور آپریشنل مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔
انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔
مزید بتایا گیا کہ صدر، وزیر اعظم پاکستان، سی جے سی ایس سی اور سروسز کے سربراہان نے کامیاب ٹریننگ لانچنگ پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
یاد رہے کہ غوری میزائل کا پہلا ٹیسٹ 6 اپریل 1998 میں ہوا تھا، یہ میزائل ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، غوری میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے مار کرنے کی صلاحیت 1300 کلومیٹر ہے۔
اس سے پہلے 18 اکتوبر کو پاک فوج نے ’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ میزائل سسٹم کے تجربے کا مقصد ملک کے ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔
اسی طرح پاکستان نے 9 اپریل 2022 کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔
قبل ازیں 12 اگست 2021 کو پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی ایک مقصد تھا۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم ایک بار پھربراہ راست عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھراتوار کو عوام
اگست
ہم چاہیں یا نہ چاہیں، چین ایک عظیم طاقت بن کر رہے گا:یورپی یونین
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربرہ کا کہنا ہے کہ
مئی
نیٹو کے کمانڈوز یوکرین میں موجود ہیں: نیویارک ٹائمز
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:نیٹو کے رکن ممالک کے ماہر فوجی دستے یوکرین کی مدد
جون
ایران پر حملے کیلئے فضائی، زمینی یا بحری حدود فراہم نہیں کی، پاکستانی حکام کی وضاحت
?️ 22 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی حکام کی جانب سے وضاحت جاری کی
جون
صہیونی وزرائے اعظم انسانی سمگلر کے قریبی وابستگیوں کی فہرست میں شامل
?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ انصاف کی طرف سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ
اپریل
مغربی کنارے سے صیہونیوں کو کیا ملنے والا ہے؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ نے بدھ کی
نومبر
مہنگائی میری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے: بائیڈن
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ریاستہائے متحدہ میں
مئی
خلیفہ حفتر کا ہوئی جہاز صیہونی ہوائی اڈے پر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا کی خانہ جنگی
جنوری