پاکستان کا تخلیقی شعبہ بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ احسن اقبال

کیا چین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے روکا جا رہا ہے؟

?️

کراچی (سچ خبریں) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے اُڑان پاکستان تخلیقی و ثقافتی معیشت کے عنوان سے ایک بڑے اور پُروقار ایونٹ کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جہاں فلم، ڈرامہ، موسیقی، آرٹ اور پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں تخلیقی انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور حکومتی تعاون کی ضرورت پر کھل کر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُڑان پاکستان کوئی وقتی مہم نہیں بلکہ ایک قومی عزم ہے، جس کے تحت ہم اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور 5Es فریم ورک کے تحت، ہم نے آٹھ اہم شعبہ جات کو برآمدات کی بنیاد پر شناخت کیا ہے، جن میں تخلیقی معیشت کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تخلیقی شعبہ بے پناہ امکانات رکھتا ہے لیکن اسے ماضی میں نظرانداز کیا گیا۔ یہ رات ایک نئے باب کا آغاز ہے، جہاں ہم اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے، اسے پنپنے کا موقع دیں گے اور دنیا کے سامنے پاکستان کی نئی شناخت پیش کریں گے۔

وزیر منصوبہ بندی نے زور دیا کہ یہ شعبہ نہ صرف ثقافتی سرمایہ ہے بلکہ معاشی ترقی کا انجن بھی ہے۔ دنیا بھر میں تخلیقی انڈسٹری 2.5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن چکی ہے، جس سے غیر ملکی زرمبادلہ اور قومی برانڈنگ حاصل کی جا رہی ہے۔ ترک ڈرامہ انڈسٹری اور بھارت کی 20 ارب ڈالر کی تخلیقی برآمدات اس کی مثال ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان، جو کبھی عالمی سطح پر مقبول ڈرامے تخلیق کرتا رہا، آج بھی 80 سے 100 ڈرامے سالانہ بناتا ہے لیکن حکومتی سپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کے فقدان کے باعث یہ شعبہ مشکلات کا شکار ہے۔

مشہور خبریں۔

جھوٹ بولنا صیہونیوں کی عادت ہے

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو اور صدر اسحاق ہرزوگ سمیت عبوری صیہونی حکومت کے

عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانا ریلیز

?️ 8 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان

یمن پر حملوں سے متعلق ٹرمپ کی خفیہ کاری بے نقاب

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک کے

70 ہزار سے زائد افراد نے شادی کی پیش کش کی، وینا ملک

?️ 4 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول ماڈل و اداکارہ وینا ملک نے

افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے پاکستان میں استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے

?️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے

صہیونی جارحیت پر عرب اور بین الاقوامی خاموشی مہلک

?️ 15 اپریل 2022سچ خبریں:  لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جمعرات کے روز

کسان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی:عمران خان

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملتان میں کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کے

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب

?️ 15 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے