پاکستان ڈیفالٹ ہو چکا ہے:خواجہ آصف

?️

سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا بلکہ ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ بتیس سال ملک کو رسوا ہوتے دیکھا۔کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی بیوروکریسی کے ہاتھوں۔زندگی کے اس حصے میں احساس ہوا کہ عمر رائیگاں گزری ہے۔
ڈیڑھ سال پہلے دہشتگردوں کو کون پاکستان میں دوبارہ لایا۔ہم نے ملک کو غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے۔خواجہ صاحب نے مزید کہا ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔ دین سے دوری کی وجہ سے ہم کامیاب قوم نہیں بن سکے۔ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ کراچی حملے میں سیکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا۔سیکورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔خیال رہے کہ گذشتہ رات کراچی پولیس آفس میں فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے دھماکا کردیا، رینجرز اور پولیس چوتھے فلور کو کلیئر کروانے پہنچی تو خودکش حملہ آور نے دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کا کچھ حصہ ٹوٹ کر گیا، کراچی پولیس آفس میں دہشتگردوں کے حملے میں 2 افراد شہید اور4 زخمی ہوئے، زخمیوں میں رینجرز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ 6 سے 7 دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ حکومت کو ہر مدد فراہم کی جائے گی۔جبکہ کراچی پولیس آفس پرحملے میں ملوث 2 دہشتگردوں کو شناخت کرلیا گیا۔ ایک دہشت گرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے ہوئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جب کہ سکیورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت گرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔

مشہور خبریں۔

آئینی حق کے مطابق عامر لیاقت سے طلاق ہوچکی ہے:  طوبی انور

?️ 26 فروری 2022کراچی (سچ خبریں )پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے

سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں ایک اور آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

?️ 14 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں

مالدیپ کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: مالدیپ نے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں

سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کے 4 قیدیوں کو سزائے موت کا حکم

?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے

پیوٹن نے ٹرمپ کے لیے اپنی شرط کا اعلان کیا 

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ ہفتے امریکی ہم منصب

قطر میں صیہونی فوج آپریشن کیوں ناکام ہوا؟

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی

صیہونیوں کے ہاتھوں 1200 فلسطینیوں پر پینے کا پانی بند

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے

ٹرمپ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیار واپس لے: پاکستان

?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے