🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے فون کرکے ڈو مور کہنا ہے تو نہ کریں، اگر ہم اڈے دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو آج ہی جوبائیڈن کا فون آ جائے گا پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے کیونکہ خانہ جنگی سے کوئی نہیں جیتے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستان سے متعلق غیر مناسب رویہ اپنایا ہے۔ امریکا نے کوئی ڈیڈ لائن ہم سے پوچھ کر نہیں دی
یہ بات انہوں نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹڑ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے کیونکہ خانہ جنگی سے کوئی نہیں جیتے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستان سے متعلق غیر مناسب رویہ اپنایا ہے۔ امریکا نے کوئی ڈیڈ لائن ہم سے پوچھ کر نہیں دی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا فیصلہ افغان فریقین کو کرنا ہے۔ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے۔ کوشش ہے افغانستان میں معاملات مزید خراب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اجلاس کا ایجنڈا صرف خطے کی صورتحال ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستانی قیادت سے رابطہ کیے بغیر افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے موثر ہونے کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان سے امریکی فوج نے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی تباہی ہے،یہ عراق سے بھی بڑی غلطی ہو گی- انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر حیرانگی ہوئی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ابھی تک وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا- پاکستان کے تعاون کے بغیر امریکا کا افغانستان سے انخلا غیر موثر ثابت ہو گا- یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکہ کی اسپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے-
مشہور خبریں۔
پارٹی کے جن رہنماؤں کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے طلب کیا ہے وہ 12-2011 میں عوامی عہدوں پر فائز نہیں تھے۔
🗓️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور رہنما پی ٹی آئی
اگست
مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ ختم
🗓️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: سرکاری سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے
مارچ
اسرائیل حزب اللہ کی آگ کی زد میں
🗓️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: گذشتہ روز حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کے
نومبر
لبنان میں حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی نماز جنازہ کی تفصیلات
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: حزب اللہ کے شہید رہنماؤں کی تدفین کی میڈیا
فروری
ان کا کام ہی یہی ہے
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز چینی صدر
جون
پاکستان کا نوجوان حصول علم کے لئے کوشاں ہے: صدر مملکت
🗓️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے
فروری
’اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا‘
🗓️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24
نومبر
نیتن یاہو جنوبی شام میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے
مارچ