🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پر امریکی پابندیوں سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان پر پابندیو ں کے حوالے سے امریکی سینیٹ میں ری پبلکن پارٹی کے 22ممبران نے ایک بل پیش کیا ہے اس پر فیصلہ آنے میں سال لگے گا،ہم پر بہت پہلے بھی پابندیاں رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 500مدرسے ہیں اور 1000مساجد ہیں جن میں سے صرف 80مساجد سرکاری ہیں، ان میں سے ایک یادو مدرسے سیاست کرتے ہیں لیکن کوئی بات نہیں ، پاکستان میں جب تک مساجد اور مدرسے آباد ہیں دنیا کی کوئی طاقت ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ، ختم نبوت پر ہمارا ایمان ہے اور جس کا ختم نبوت پر ایمان ہے وہی صیح مسلمان ہے۔ انشا ءاللہ ہم عمران خان کی قیادت میں اس ملک میں نظام مصطفی کے لئے او ر ریاست مدینہ کے قیام کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور ہم مسلمانوں کا فرض ہے کہ ہم کوئی انسانی بحران پید ا نہ ہونے دیں اورہم دنیا کے ساتھ بھی چلیں اور اپنے افغانی بھائیوں کے ساتھ بھی چلیں ، ہمیں افغانستان سے پوری توقع ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کسی قسم کی شرانگیزی نہیں کرنے دے گاورنہ پاکستان کی حفاظت کےلئے ہماری عظیم فوج اور 22کروڑ عوام جذبہ شہادت سے سرشار ہیں آگے ہم نے 86ہزار جانیں قربان کی ہے ایک لاکھ افراد زخمی ہوئے ہیں اگر اب بھی وطن کو ضرورت پڑی تو انشاءاللہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ پوری دنیا میں پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں،ہم معاشی لحاظ سے کافی مشکلات میں گھرے ہیں اور جو دنیا میں پٹرول کا ریٹ ہے اس کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ٹائیں ٹائیں فش ہیں۔
مشہور خبریں۔
زیلنسکی نے یوکرین میں فوری طور پر غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا
🗓️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: کل جمعہ کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر شائع ہونے والے
اپریل
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج
🗓️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا
مارچ
جنگ بندی کے پہلے گھنٹوں میں 80 فلسطینی قیدی غزہ کی پٹی واپس پہنچے
🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے
جنوری
مفرور یمنی صدر اقتدار سے دستبردار
🗓️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مستعفی اور مفرور یمنی صدر عبد المنصور ہادی نے آج
اپریل
گلگت: مطالبات کے حق میں مظاہروں کو ایک ماہ مکمل، حکومت، ایکشن کمیٹی کے مذاکرات ناکام
🗓️ 1 فروری 2024گلگت: (سچ خبریں) گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ، غیر مقامی افراد
فروری
عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے
🗓️ 27 فروری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی
فروری
اسرائیل اور سعودی عرب کو معمول پر لانے میں کافی وقت لگے گا: بائیڈن
🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک صیہونی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
جولائی
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان مذاکرات
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات
جولائی