?️
راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئی لہر کو دیکھتے ہوئے اور کیسز کی روک تھام کی کوشش میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اے، بی اور سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی نئی فہرست جاری کردی جس کے بعد ان ممالک کے سے آنے والے مسافر ملک میں داخل نہیں ہو سکتے۔یاد رہے کہ یہ اقدام وائرس کی جنوبی افریقی اور برازیلی قسم سامنے آنے کے بعد کیا گیا اور 12 ممالک سے مسافروں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کردی۔
کیٹیگری سی میں شامل 12 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی 23 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہے گی۔اس ضمن میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سی اے اے نے کہا کہ ‘این سی او سی نے آگاہ کیا کہ کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل پابندی ہوگیجس میں پاکستانی پاسپورٹ، نائیکوپ اور پی او سی رکھنے والے افراد بھی شامل ہوں گے جو اس سے قبل اس پابندی سے مستثنیٰ تھے۔
اعلامیے کے مطابق یہ عارضی اقدام پاکستان میں کووِڈ 19 کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے سلسلے کے طور پر اٹھایا گیا۔
اس حوالے سے ایوی ایشن ڈویژن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سول ایوی ایشن نے ملک میں آنے والے ممالک کے لیےاپنی کیٹگیری سی اپڈیٹ کی ہے اور برطانیہ کو اس سے نکال کر کیٹیگری بی میں شامل کردیا ہے۔
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک ریگولیشنز عرفان صابر نے ممالک کی نظرِ ثانی شدہ فہرست جاری کی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 29 جنوری کو کیٹیگری سی میں شامل ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی 5 اپریل تک جاری رہے گی۔
سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے بین الاقوامی مسافروں کے پاکستان میں داخ؛ ہونے سے قبل کووِڈ 19 کا پی سی آر (پولیمرس چین ری ایکشن) ٹیسٹ درکار نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، بھوٹان، چین، جاپان، کازغستان، لاؤس، منگولیا، ماریٹانیا، مراکش، میانمار، نیپال، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، سنگاپور، جنوبی کوریا، سری لنکا، تاجکستان، ترنیڈیڈ اینڈ ٹوباگو اور ویتنام شامل ہیں۔
دوسری جانب بوٹسوانا، برازیل، کولمبیا، گھانا، کومروس، کینیا، موزمبیق، پیرو، روانڈا، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور زمبیا کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔
تاہم کیٹیگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو پرواز سے قبل کووِڈ 19 کا ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام ممالک جو اے اور سی کیٹیگری میں شامل نہیں وہ کیٹیگری بی کا حصہ ہیں۔
چنانچہ کیٹیگری سی والے ممالک سے پاکستان میں بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور صرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کے مطابق ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
?️ 15 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
مئی
فیس بک، انسٹاگرام اورتھریڈز پر اے آئی مواد کی نشاندہی کا فیچر پیش کرنے کا اعلان
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز کی مالک کمپنی میٹا نے
فروری
بائیڈن کا چینی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ نیا معاہدہ
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:ایگزیکٹو آرڈر ٹریژری سکریٹری کو تین شعبوں میں چینی کمپنیوں میں
اگست
مزاحمتی تحریک کی میزائل طاقت کو مضبوط کرنے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: لبنانی روزنامہ الاخبار کے چیف ایڈیٹر نے مزاحمتی قوتوں کی
اپریل
یمن میں امریکی جارحیت کے اہداف
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اتوار کو ایک بیان
فروری
میدان جنگ میں شکست کا بدلہ فلسطینیوں قیدیوں سے
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی قابض جو غزہ کی پٹی میں 2 ماہ سے
دسمبر
اسرائیل جان بوجھ کر شہریوں کا قتل عام کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں
ستمبر
نواز شریف کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 18 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لاہور میں
نومبر