پاکستان نے متعدد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

پاکستان نے متعدد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

?️

کراچی(سچ خبریں) پاکستان نے  جذبہ خیر سگالی کرتے ہوئے  سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا جو پاکستان کی سمندری حدود کی  خلاف ورزی  کرتے ہوئے گرفتار ہوئے اور انہیں سزا کاٹنی پڑی، بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیرجیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے، ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور چار سال سے سزا کاٹ رہے تھے۔

جیل سپریٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے زریعے بھارت بھیجا جائے گا، قیدیوں کےتمام سفری اخراجات ایدھی ویلفیئربرداشت کررہاہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کے تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی، قیدیوں کو فوری جذبہ خیر سگالی کے تحت رہاکیاگیا۔جیل حکام نے مزید بتایا کہ ابھی بھی ملیر جیل میں588بھارتی قیدی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کا انسانی حقوق کی بنیاد پر ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پٹرول مصنوعات کی قیمت میں11روپے 53 پیسے اضافے کا امکان ہے

?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات

طالبان نے افغانستان سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     طالبان کے ترجمان نے افغانستان میں انسانی حقوق کی

بوگوٹا میں تاریخی فیصلہ؛ 11 ممالک نے صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے سودوں پر پابندی عائد کر دی

?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: بگوٹا اجلاس میں شریک عالمی جنوب سے تعلق رکھنے والے

موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی

?️ 25 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی

 یہ تل ابیب ہے یا غزہ؟

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے صہیونی جرائم کے جواب میں شروع

محمد بن زاید باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمران

?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: محمد بن زید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے

تل ابیب میٹرو سسٹم پر بڑا سائبر حملہ

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:  میڈیا ذرائع نے آج پیر، 4 جولائی کو تل ابیب

ایران نے صیہونیوں کے ساتھ کیا کیا ہے؟: شمشاد احمد خان

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق قائم مقام وزیر خارجہ نے ایران کے اسرائیل کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے