?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، مسئلہ فلسطین پر بھرپور مؤقف اختیار کیا اور فلسطین سے متعلق کثیرالجہتی کانفرنس میں قرارداد متفقہ منظور ہوئی۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈا نے نیوز بریفنگ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے مہینے میں پاکستان کے پاس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت تھی، اس دور صدارت میں ہم نے تین اہم اجلاسوں کی سربراہی کی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں متفقہ طور پر کئی سال سے کوئی قرارداد منظور نہیں ہورہی تھی مگر ہماری ’ ملٹی لیٹرل ازم اینڈ پیس فل سیٹلمنٹ آف ڈسپیوٹس ’ کے موضوع پر جو مباحثہ تھا اس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔
اسی طرح اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی ) اور اقوا متحدہ کے حوالے سے مباحثے کے دن پر صدارتی بیان متفقہ طور پر منظور کیا گیا ، یہ بڑی کامیابی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورہ نیویارک میں صدر جنرل اسمبلی، اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت، اور ایران اسرائیل سمیت مختلف علاقائی اور عالمی ایشوز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحقٰ ڈار نے کہا کہ او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنے دور صدارت میں او آئی سی اور اقوام متحدہ میں تعاون کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ فلسطین سے متعلق کانفرنس میں غزہ کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، پاکستان نے مسئلہ فلسطین پر بھرپور مؤقف اختیار کیا اور فلسطین سے متعلق کثیرالجہتی کانفرنس میں قرارداد متفقہ منظور ہوئی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ دورہ برطانیہ میں برطانوی وزیر خارجہ اور ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات ہوئی، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا اور پاسپورٹ کا ون ونڈو آپریشن بھی شروع کیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ برطانیہ کو آئندہ ماہ سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، پی آئی اے کی مانچسٹر کے لیے براہ راست پروازیں جائیں گی۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ دورہ کابل میں سہ فریقی اجلاس انتہائی کامیاب رہا، اس کے بعد ڈھاکا کا دورہ بھی بہت مفید ثابت ہوا۔
وزیرخارجہ نے نیوز بریفنگ میں مزید کہا کہ پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کیا ہے، اور اس حوالے سے پاکستان اپنی پالیسی پر قائم ہے۔
مشہور خبریں۔
اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ کی طبعیت بگڑ گئی، چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال منتقل
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعلیٰ
مارچ
مزاحمتی میزائل نہاریا کو نشانہ بنانے مین کامیاب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے نہاریہ شہر کے اندر سے کہا ہے
نومبر
امریکہ کے نو منتخب صدر یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے تیار
?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں: ایک انٹرویو میں ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے
نومبر
گلزار صاحب نے پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا، عدنان شاہ ٹیپو
?️ 20 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
اسکاٹ لینڈ میں برطانوی شاہی نظام کے خلاف مظاہرہ
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کے ایڈن برگ چرچ جہاں ملکہ الزبتھ کا جنازہ
ستمبر
صیہونی حکام کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار ہمدردی
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی
جنوری
بلوچستان میں فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے
?️ 25 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں
جون
لبنان کو ایک بار پھر خانہ جنگی میں ڈھکیلنے کی صیہونی سازش:سید حسن نصراللہ
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
اکتوبر