بغداد( سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی طرح پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے ایک طویل جنگ لڑی ہے۔پاکستان جنوبی ایشاء میں امن کا خواہاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کثیر مالی و جانی نقصان سے گزرنا پڑا۔ دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطین کے تنازع کا حل ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بغداد میں عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے، خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے امن انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امن عمل آگے بڑھنا چاہیے۔
پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے، کیوں کہ خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔خیال رہے کہ عراقی وزیراعظم سے ملاقات میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم جیسے عالمی فورمز پر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔