?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی جبکہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سے آنے والے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج عام محاذ کے بجائے مختلف جہتوں میں صلاحیتوں کا امتحان ہے، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں، ادارے نے تمام امتحانوں کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آر میں جارحیت کی کوشش کی، بھارت نے جارحیت میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، تاہم مسلح افواج نے پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی اقدامات کا بھرپور دفاع کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، پاک افواج نے بہترین خدمات انجام دیں اور پاک فضائیہ نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے 7 ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جب کہ آئندہ بھی کوئی بھی مہم جوئی ہوئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات روایتی میدان جنگ تک محدود نہیں، 6 مئی کو بھارت نے میزائل حملے کیے تو پاکستان نے زمین اور فضاؤں میں منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا صرف جواب نہیں دیا بلکہ پازی بھی پلٹ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں شاندار فتح سے نوازا، حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی، آرمی چیف نے ثابت کیا وہ فیلڈ مارشل کے رینک کے حقدار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایئرچیف مارشل ظہر بابر سندھو نے بھارتی طیارے گراکر اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو ثابت کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کامیاب معاہدے سے معیشت کا استحکام ملا، معاشی استحکام کے لیے بنیادی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہر محاذ پر عظیم کامیابیاں سمیٹیں، معاشی بہتری سے عام آدمی کی زندگی بہتر ہوئی، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکرسنگل ڈیجٹ پر آگئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسمگلنگ پر قابو پاکر معیشت کو استحکام دیا، حکومت کی کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ رہیں جب کہ اپنے دفتر میں ہر ہفتے ایف بی آر کا اجلاس بلاتا ہوں اور کراچی پورٹ پر فیس لیس کسٹم اسسمنٹ سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ پاکستانی معیشت کے لیے کینسر جیسا مسئلہ بن چکی ہے تاہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے گزشتہ ایک سال میں اسمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد پاک افواج اور عوام کا مورال بلند ہے، ہمیں بطور قوم حالیہ موقع سے فائدہ اٹھاکر آگے بڑھنا ہے، عظیم قوموں میں اپنا نام شامل کرنے کے لیے سخت محنت شرط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اس ملک کے لیے ایک بڑا چینلج ہے، 90 ہزار پاکستانی دہشت گردی کا شکار ہوچکے ہیں، 2018 میں دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کیا جسے شکست دی جاچکی ہے۔
مزید کہا کہ چین پاکستان کا ہر آزمائش کی گھڑی میں کام آنے والا دوست ہے اور سعودی عرب بھی پاکستان کا بہت قابل اعتماد دوست ہے جب کہ ہمیں اپنے قدرستی وسائل کو اچھے طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
اردن میں نئی امریکی سفیر سب سے بڑی صیہونی حامی
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عمان
نومبر
عسکری اور سٹریٹجک امور کے تجزیہ کار: تہران کے حق میں ایک نئی ڈیٹرنس مساوات قائم ہو گئی ہے
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا حوالہ
جون
سکھر: اداروں کی تضحیک کا الزام، مریم نواز کے خلاف دائر درخواست خارج
?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سکھر کی مقامی عدالت نے اداروں کی تضحیک اور
مارچ
UNRWA کی امداد بند کرنے پر عرب لیگ کا ردعمل
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: اتوار کو عرب لیگ نے UNRWA کی فنڈنگ معطل کرنے
جنوری
لاپتا افراد کیس: پرویز مشرف، جانشین حکمرانوں کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت
?️ 30 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سابق
مئی
پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے
?️ 15 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا
جون
قومی سلامتی پالیسی سے عام آدمی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی
دسمبر
ایران نے مخلتف قسم کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے والا دفاعی نظام تیار کرلیا
?️ 20 اپریل 2021تہران (سچ خبریں) ایران نے مخلتف قسم کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں
اپریل