?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیرمیں ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بھارت پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈے سے باز رہے۔بھارت کا پاکستان پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا بیان من گھڑت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کی جانب سے بھارتی وزارت داخلہ کے مقبوضہ کشمیرمیں ڈرون حملوں میں پاکستانی مداخلت کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا جی کشن ریڈی کا پاکستان پر ڈرون حملے میں ملوث ہونے کا بیان من گھڑت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت بھارتی سرکار نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کی، یہ بھارتی حکومت،بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کی ایک اورمثال ہے، بھارت کاوطیرہ ہےاندرونی معاملات میں پاکستان پرالزام تراشی کےذریعہ توجہ ہٹائے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے الزام لگاتا ہے، الزامات ثابت کرتے ہیں کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن سےپاکستان کوبدنام کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں سیاسی ناکامی چھپانے ،انتخابات جیتنےکیلئےہمیشہ پاکستان کارڈاستعمال کیاگیا، مطالبہ ہے کہ بھارت پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈےسے باز رہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی افواج ہائی الرٹ؛ یمن کی جوابی کارروائی کا خوف
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:گزشتہ رات یمن کے الحدیدہ صوبے کے بندرگاہ رأس عیسی پر
جنوری
نیوز ویک کے نقطہ نظر سے ابراہیم رئیسی کے دورہ بیجنگ کی اہمیت
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:اس اشاعت نے آج ایران کے صدر کے دورہ چین کے
فروری
صیہونی فوج کی لبنان میں دراندازی کے بارے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا بیان
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے کہا ہے
اکتوبر
پیلوسی کا طیارہ تائپہ کے ہوائی اڈے پہنچا
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
اگست
صہیونی فوج نے نابلس کے مشرق میں کئے وحشیانہ حملے
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: قابض صہیونی افواج نے آباد کاروں کی سلامتی کو یقینی
فروری
غزہ میں 152 صحافی مارے گئے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر کے بعد سے، صہیونی فوج نے وسیع پیمانے
جون
اربیل میں دہشتگردوں کے اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملہ؛امریکی پریشان
?️ 21 نومبر 2022سچ خبریں:پیر کی صبح، خبری ذرائع نے اطلاع دی کہ اربیل میں
نومبر
پی ٹی آئی نے غلط کیا تو حکومت نے بھی غلط کیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 4 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
دسمبر