?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے مہاجرین کی ممکنہ آمد سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان کمشنریٹ نے تین کراسنگ پوائنٹس کےقریب مہاجر کیمپوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کرلی جہاں طور خم باڈرکے قریب ضلع خیبر، غلام خان بارڈرکے قریب شمالی وزیرستان میں کمیپ لگیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ چترال میں ارندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب ضرورت پڑنے پرکمیپ قائم ہوں گے، افغانستان سے 5 لاکھ سے7 لاکھ مہاجرین پاکستان آسکتے ہیں۔ کمشنرافغان مہاجرین عباس خان نے کہا کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو آنے کی اجازت نہ دینےکا فیصلہ کیا ہے تاہم اگر کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اپنے کئی بیانات پہلے وزرا اور حکومتی مشیر واضح کہہ چکے ہیں کہ افغانستان سے مہاجرین کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ مشیرقومی سلامتی معید یوسف دورہ امریکہ کے دوران یہ بات واضح طور پر کہی تھی کہ پاکستان مزید افغان پناہ گزینوں ک امتحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، افغان عوام طالبان کا استقبال کررہے ہیں تو اس میں پاکستان کا کوئی قصور نہیں ہے۔
ہم توشروع سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، افغان طالبان اور میز پر بیٹھ کر بات چیت سے مسائل حل کریں اور پاکستانیوں پر الزام تراشی چھوڑ دیں۔ جب کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی کچھ روز قبل واضح کیا تھا کہ کوئی افغان مہاجر پاکستان نہیں آرہا۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے باشندوں کو مشرقی رفح کے کیمپوں میں منتقل کرنے کا امریکی۔ صیہونی منصوبہ
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ منصوبے کے تحت غزہ کے
جولائی
بین الاقوامی قوانین نے روس کو آزمانے کے لیے مغرب کے ہاتھ پاؤں باندھے
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بربوک نے یوکرین میں روس کی فوجی
جنوری
صیہونیوں کا بڑا چیلنج: حریدی کون ہیں اور کیا چاہتے ہیں؟
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کو گھیرنے والے کثیرالجہتی سیاسی و عسکری بحران کے
نومبر
صیہونی حکومت مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مقاومت کے پھیلنے سے خوفزدہ
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ
دسمبر
پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس مسترد کردیا
?️ 11 جون 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے سولر پینلز پر 18 فیصد
جون
صہیونی غزہ میں خطرناک نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں
?️ 9 دسمبر 2025 صہیونی غزہ میں خطرناک نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں
دسمبر
حماس کا ایک وفد شام روانہ
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے
اکتوبر
ڈی چوک پر احتجاج کیس، عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک
اکتوبر