?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان قوم کی ہر مشکل مرحلے پر دینی بھائی اور ہمسایہ جان کر مدد کی لیکن بد قسمتی سے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمیں جواب میں خیر نہیں ملی۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جنرل مشرف اور اس کے چند بزدل ساتھیوں کی افغانستان پر امریکی قبضے کے جُرم میں شرمناک اعانت کو کبھی پاکستانی قوم کی رائی برابر حمایت حاصل نہیں تھی، وہ ہمیشہ پاکستانیوں کی نفرت کا شکار رہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افغان مہاجرین دہائیوں تک پاکستان میں بسے اور لاکھوں آج بھی یہیں کاروبار زندگی میں مصروف ہیں، پاکستان کی موجودہ اور سابقہ سیاسی و فوجی قیادتوں نے بارہا موجودہ افغان حکومت کو ٹی ٹی پی کی سرپرستی نہ کرنے اور پاکستان پر دہشت گرد حملوں کیلئے انھیں افغان سرزمین کو بطور لانچنگ پیڈ استعمال کرنے سے روکے جانے کی درخواست کی۔
ان کا کہنا تھاکہ امارات اسلامی افغانستان کو پاکستان میں حملے اور تخریب کاری روکنے کیلئے اپنا اثر استعمال کرنے کیلئے کہا گیا، پاکستان پر بار بار حملے کرنیوالے خوارج کو پناہ نہ دینے اور پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا لیکن ہماری کوئی بات نہیں مانی گئی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان کے پاس اپنی سکیورٹی فورسز اور عوام پر افغانستان سے حملہ آور دہشت گرد گروپوں کو روکنے کیلئے اب ڈائریکٹ ایکشن کے سوا کیا راستہ باقی بچا ہے؟۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ امارات اسلامی تمام بین الاقوامی قوانین کے تحت افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کرنے سے روکنے کی پابند ہے، بہتر ہو گا کہ ہم پر جوابی حملے کرنے اور ایک نئی جنگ چھیڑنے کے بجائے فساد کی جڑ کو اپنی سرزمین سے اکھاڑ پھینکیں یا ان فسادیوں کو اپنی جنت میں بسا لیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کے بعد نیتن یاہو کے خیالی منصوبے پر ردعمل
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین نے غزہ کے بارے میں نیتن یاہو کی دستاویز کے
فروری
جنوبی لبنان میں "محدود زمینی کارروائیوں” کے بارے میں اسرائیلی حکومت کا دعویٰ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی کومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس
جولائی
غزہ کی شکست سے آنے والے آفٹر شاکس کی ٹرین شاباک پر پہنچی
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف اور آئی ڈی ایف
جنوری
اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے
جنوری
اسرائیل ایک رنگ پرستی حکومت ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کو ایک رنگ پرستی ریاست قرار دیتے
اپریل
ایک بار پھر پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو
?️ 1 فروری 2024خضدار: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق
فروری
40% اسرائیلی صیہونی حکومت کے مستقبل سے مایوس
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سب سے زیادہ نشر ہونے والے ذرائع ابلاغ
مئی
صیہونی حکومت کے حراستی مراکز میں ہونے والے غیر انسانی سلوک
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں:Haaretz اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں
دسمبر