?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات کو مسترد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی، افغان نائب صدرکےالزامات درست نہیں ، نازک صورتحال میں ایسے بیانات پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں افغان نائب صدر امر اللہ صالح کےالزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کیجانب سے پاکستان کو ایئر آپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اور پاکستان نے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی،ایسے الزامات افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ممکنہ حادثےکےپیش نظرپاکستان نے اپنی جانب سےحفاظتی اقدامات مکمل کیے، تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے ، ہم خود مختارافغان سر زمین پرکسی بھی ایکشن کے لیے افغان حکومت کے حق کو جائز تصورکرتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے فرار 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کیا اور ریسکیوکر کے عزت کے ساتھ جی آئی او آر اے کےحوالے کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف درخواست پر لاجسٹک مدد کی پیشکش کی، پاکستان افغان امن کوششوں کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا، اس نازک موقع پرتوانائیاں وسیع البنیاد ،جامع سیاسی حل پرمرکوز کی جائیں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی اہلکار کی شمال میں الاقصیٰ طوفان کے دوبارہ آنے پرتشویش
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی حکام اور حلقوں کی طرف سے مقبوضہ فلسطین کی
جنوری
ٹرمپ کے غیر معمولی رویوں میں اضافہ ؛ وجہ ؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: برطانوی اخبار "گارڈین” نے ایک مضمون شائع کرتے ہوئے زور
اگست
امریکی شہر سولون میں پہلی مسجد کا افتتاح
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے شیگرین اسلامک سنٹر نے اس ملک کی ریاست اوہائیو
نومبر
ترک قابضین کو سخت سبق سکھائیں گے: عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک عصاب اہل الحق کے سکریٹری جنرل نے شمالی
فروری
غزہ میں جرائم سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے تل ابیب کی حکمت عملی
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: ویب سائٹ Mintpress News نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے
اگست
میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2886 تک پہنچ گئی
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:میانمار میں آنے والے 7.7 ریکٹر کے شدید زلزلے کے
اپریل
امریکی سفارتخانہ یروشلم میں برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: حماس
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:حماس نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں باقی رکھنے
فروری
غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ
اکتوبر