🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا ہے عالمی برادری سکیورٹی خلا سے بچنے کے لیے طالبان کے ساتھ رابطہ کرے ، مہاجرین کے پھیلاؤ سے دہشت گردی کو بھی پھیلنے کا موقع ملے گا اس لیے اگر افغانستان کو تنہاچھوڑا تو ایک اور نائن الیون ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اس سے پہلے بھی واضح کرچکا ہے کہ انسانی المیے اور پناہ گزینوں کے بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو طالبان سے بات کرنی ہوگی ، وزیر اعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں کہ عام افغان شہریوں کی خاطر ہمیں ان سے رابطے رکھنے چاہئیں ورنہ ہم پھر اسی جگہ آ کھڑے ہوں گے ، عالمی برادری کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے افغانستان کی بھرپور سیاسی اور اقتصادی معاونت کرنی چاہیے ، افغانستان کو ترک کرنا بڑے بحران کا باعث بنے گا ، طالبان کنٹرول میں ہیں ، ہمیں انہیں اپنے وعدے بھولنے نہیں دینا چاہیئے ، عالمی برادری استحکام کیلئےافغانستان کا ساتھ دے ، پاکستان کو موجودہ افغان صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان سے 7 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے میں مدد کی، پاکستان افغانستان سے آنے والوں کو آمد پر ویزا دے رہا ہے ، پاکستان کو افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا سراسرغلط ہے ، پاکستان تو خود افغانستان میں جنگ سے بری طرح متاثر ہوا ، عالمی برادری کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے افغانستان کی بھرپور سیاسی اور اقتصادی معاونت کرنی چاہیے کیوں کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کو ترک کرنا بڑے بحران کا باعث بنے گا ، اس لیے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئےافغانستان کا ساتھ دینا ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کر ا دیا گیا
🗓️ 23 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے،
اگست
یمنی انصاراللہ کا عالم اسلام کے نام پیغام
🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے غزہ کے بارے میں
نومبر
شمالی شام پر حملے دہشتگردوں کے فائدے میں ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
🗓️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ
جولائی
انسانیت کی پیشانی پر سیاہ دھبہ
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں زور دے کر
دسمبر
کیا بچوں کے قاتل بھی کسی علاقے کو محفوظ سمجھ سکتے ہیں؟
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی عہیدار کا دعویٰ ہے کہ صیہونی حکومت نے
دسمبر
پی ٹی آئی کی قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے، محمد علی درانی
🗓️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے
ستمبر
نیتن یاہو کو امریکی کانگریس میں تقریر کی دعوت دینا شرمناک
🗓️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اس بات کی طرف اشارہ کیا
جولائی
بیروت میں عاشورا کے جلوس کا منفرد انداز
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
جولائی