پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس ہوئے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں 2014 کے بعد سب سے زیادہ خودکش حملے رواں برس کے دوران ہوئے، جن میں سے تقریباً نصف حملوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق 2023 میں خودکش حملوں کے حوالے سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے جاری کردہ اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ملک میں خودکش حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، جو 2014 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

حملوں میں جاں بحق ہونے والے تقریباً 48 فیصد افراد جبکہ زخمی ہونے والے 58 فیصد افراد سیکورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔

رواں برس کُل 29 خودکش حملے رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں 329 جانیں ضائع ہوئیں اور 582 افراد زخمی ہوئے۔

یہ 2013 کے بعد ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، 2013 میں 47 خودکش دھماکے ہوئے تھے جن میں 683 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

گزشتہ سال (2022) کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے رپورٹ میں رواں برس خودکش حملوں کی تعداد میں 93 فیصد اضافہ، حملوں کے نتیجے میں اموات میں 226 فیصد اضافہ اور زخمی افراد کی تعداد میں 101 فیصد تشویشناک اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید برآں دہشتگرد حملوں کی کُل تعداد میں سے خودکش حملوں کی کُل تعداد 2022 میں 3.9 فیصد تھی جوکہ رواں برس بڑھ کر 4.7 فیصد ہو گئی، یہ اعدادوشمار صورتحال کی سنگینی کو واضح کرتے ہیں۔

رواں برس دہشتگرد حملوں کی سب سے زیادہ تعداد خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کی گئی، صوبے میں رواں برس 23 حملے ہوئے جن کی زد میں آکر 254 افراد جاں بحق اور 512 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں نئے ضم شدہ اضلاع یا فاٹا میں 13 خودکش حملے ہوئے، جن میں 85 افراد جاں بحق اور 206 زخمی ہوئے۔

بلوچستان میں 5 حملے ہوئے جن میں 67 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوئے جبکہ سندھ میں ایک خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار سے مزید پتا چلتا ہے کہ ان حملوں کا مرکزی ہدف سیکورٹی فورسز تھے جبکہ عام شہری ان حملوں کا دوسرا سب سے بڑا شکار بنے، اِن حملوں میں جاں بحق ہونے والے 48 فیصد افراد اور 58 فیصد زخمی سیکورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔

اعدادوشمار کے مطابق 2014 میں 30 خودکش حملے رپورٹ ہوئے، تاہم یہ تعداد 2019 میں کم ہوکر محض 3 پر آگئی، 2020 اور 2021 میں خودکش حملوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا، دونوں برس صرف 4 حملے رپورٹ ہوئے۔

سال 2022 میں خودکش حملوں میں اچانک اور نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جب مجموعی طور پر 15 حملے ریکارڈ کیے گئے جس کے نتیجے میں 101 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے، یہ تشویشناک رجحان 2023 تک برقرار رہا۔

مشہور خبریں۔

امریکی حکومت کو دنیا میں اپنی فوجی سامراجیت کا خاتمہ کرنا چاہیے: یورپی پارلیمنٹ ممبر

🗓️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے امریکی عسکریت پسندی اور سامراج

یمنیوں کا سعودی حکام کے نام اہم پیغام

🗓️ 15 مئی 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے اس بات پر

الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل کرنا ہو گا، سپریم کورٹ کے ججوں کی دوسری وضاحت

🗓️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں کا

جنگ بندی کی تجویز کے بارے میں لبنانی حکام کے شرایط

🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی ایلچی آموس ہاکسٹین کے بیروت کے دورے اور جنگ

جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

🗓️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم

کیا سعودی عرب کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہوں گی؟

🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:ریما بنت بندر بن سلطان، جو سعودی عرب کی پہلی خاتون

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کا قیام: چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کا عمل جاری

🗓️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی

انصاراللہ کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے