پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے:  وزیراعظم

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے اور انہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،  حضورﷺ نے ریاست مدینہ کے اصول وضع کر کے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، بطور قوم اور ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضورﷺنے ریاست مدینہ کے رہنما اصول وضع کئے، حضورﷺ نے اصول وضع کر کے تمام تہذیبوں کی بنیاد رکھی، پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے اور بطور قوم، ریاست ان اصولوں پر عمل کرنے کیلئے بھر پور کوشش کرنا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں کہا تھا کہ ہم حضورﷺکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے بھی وزیر اعظم کی گفتگو سننے کے بعد ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا تھا۔

مشہور خبریں۔

اجتماعی کاوشوں اور اجتماعی بصیرت سے پاکستان کو آج اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی ہے، شہباز شریف

?️ 22 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اجتماعی کاوشوں

خیبرپختونخوا: بونیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

?️ 13 اپریل 2024بونیر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب

صہیونی نصراللہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

?️ 14 جولائی 2023صہیونی میڈیا نے صیہونی حکومت کے تھنک ٹینکس کے بند دروازوں کے

سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے: اسد عمر

?️ 24 مئی 2021خیرپور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ سندھ میں

غزہ میں صیہونی فوج پر کیا بیت رہی ہے؛صیہونی اسپتال کے سربراہ کی زبانی

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ہسپتالوں میں سے ایک کے ڈائریکٹر نے

5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں جیلوں کی تقسیم کا کوئی خاص قاعدہ اور

اسحاق ڈار کی سہ فریقی اجلاس میں شرکت، تینوں ممالک کا انسداد دہشتگردی پر اتفاق

?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کا سہ

غزہ جنگ کے بارے میں انڈونیشیا کا بیان

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کے نائب صدر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے