?️
اسلام آباد ( سچ خبریں )عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 539 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔ اسی دوران مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے اور ملک میں اب تک ہونے والی موات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 162 ہوچکی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 539 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہو گئی جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 63 ہزار 272 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔
ادھر کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پھیلاؤ اور کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اوقات کار اور سرگرمیوں میں تبدیلیوں کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سیکرٹریٹ کا آفس ٹائم صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گا ، اسمبلی اجلاس جاری رہنے کی صورت میں عملہ سیکرٹریٹ میں موجود رہے گا، ضروری عملے کو بلوانے کا فیصلہ برانچ، ونگ یا ڈائریکٹوریٹ کا انچارج افسر کرئے گا ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام عملے کو مراسلے کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فون کال، وٹس ایپ اور ای میل کے ذریعے رابطے میں رہیں، سیکرٹریٹ کو ضرورت پڑنے پر آدھے گھنٹے کے نوٹس پر عملے کو آفس طلب کیا جا سکتا ہے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں عملے کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیسٹ کی رپورٹ قومی اسمبلی کے شعبہ عملہ میں متعلقہ افسران کے پاس جمع کریں۔
مراسلے میں سیکرٹریٹ کے عملے کو آفس کے دوران ماسک پہننے، ہاتھ نہ ملانے اور ایک دوسرے سے سماجی فیصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ضروری عملے کو آفس لانے اور لے جانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا ٹرانسپورٹ سیل نئے پلان کے مطابق ٹرانسپورٹ سروس جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
الجولانی حکومت کی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شامی کرد فورسز سے مدد طلب
?️ 23 فروری 2025 سچ خبریں:شام پر قابض الجولانی حکومت نے اپنے تیل کی ضروریات
فروری
بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی کا قہر؛متعدد افراد جاں بحق
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں
مئی
وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، خصوصی طیارے سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر
مئی
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاج
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے
مئی
حزب اللہ کے میزائلوں سے صیہونیوں کا بڑھتا ہوا خوف وہراس
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے پوائنٹ ٹو پوائنٹ میزائلوں کے
جنوری
اپیل میں کیس دوبارہ سنا جاتا ہے، سوال یہ ہے نظرثانی کس بنیاد پر ہونی چاہیے، چیف جسٹس
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب انتخابات اور ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ سے
جون
اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو
مئی
نہ بائیڈن نہ ٹرمپ؛امریکی نئے صدر کے خواہاں
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں
فروری