پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

?️

(سچ خبریں)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس  کے کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2.23فیصد رہی،جبکہ مزید 22 کورونا مریضوں کی اموات واقع ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 765 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 2 ہزار 307 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 218 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 986 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 523 زیرِ علاج مریضوں میں سے 981 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 45 ہزار 245 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 296 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 64 لاکھ 98 ہزار 814 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 449 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 21 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 126 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 9 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 724 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 44 لاکھ 60 ہزار 77 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا:حمزہ شہباز

?️ 14 جون 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘

حماد اظہر کے نام محکمہ توانائی سندھ کا خط

?️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں گیس کا بحران جاری ہے جس

عراقی تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت کا راز

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار مؤید الجحیشی نے زور دے کر

زیر التوا کیسز کو نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا جسٹس منصور علی شاہ کا منصوبہ اپنانے کا فیصلہ

?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے کیسز

نیتن یاہو کا انجام؛ خود ان کی زبانی

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب

ایران اور روس کے تعلقات سے نیتن یاہو کی نندیں حرام

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو نے

مودی کو رافیل پر بڑا غرور تھا، طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ مصدق ملک

?️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے

جام کمال کا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن سے معذرت کرنے کا مطالبہ

?️ 26 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبائی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے