?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور ماہرین افراد پر زور دیا ہے کہ وہ ہمدردی کے ساتھ ضرورت مندوں اور مستحق افراد کے لئے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنے عظیم پیشہ اور علم سے وابستہ رہیں،پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا مستقبل روشن ہے۔
ایچ بی ایس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے کانووکیشن کی تقریب سے ہفتہ کو خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں پیشہ ور افراد کو مستحق اور نادار افراد کی ضروریات کو اولین ترجیح دینی چاہیے اور اسلام کی بتائی گئی دوسروں کی بہتری کی کوششوں کے اعلیٰ اقدار کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جس میں صحت کے شعبے میں کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ طبی شعبہ سے وابستہ افراد مل کر پاکستان کو دنیا میں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کا مقام دلا سکتے ہیں کیونکہ ہمارے وطن میں بے پناہ صلاحیت ہے اور ہماری قوم تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے بھر پور صلاحیتوں کی حامل ہے۔ انہوں نے حوالہ دیا کہ جب ہم نے حکومت بنائی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا لیکن معاشی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گئے۔
نائب وزیراعظم نے G20 کا رکن بننے کے لیے مخلصانہ کوششیں کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حالات پلٹ رہے ہیں اور پاکستان اقوام عالم کے درمیان تنہائی کا شکار نہیں ہے جیسا کہ بعض ناقدین دعویٰ کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصور کے مطابق ملک کو معاشی خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک کمیٹی میڈیکل سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہے، یہ کمیٹی ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی طلب اور رسد کا جائزہ لے گی، معیاری تعلیم کو یقینی بنائے گی اور وزیراعظم کو پالیسی اقدامات تجویز کرے گی۔ انہوں نے طبی تعلیم کی فراہمی میں نجی شعبے کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے مستقبل کے چیلنجز کے لیے نوجوان ذہنوں کی تشکیل کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ نئی نسل کو ہنر مند کے لیے ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔
نائب وزیراعظم نے نئے میڈیکل گریجویٹس کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار بھی کیا اور انہیں یاد دہانی کرائی کہ وہ چیلنجوں اور مواقع سے بھرے زندگی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ اسلامی تعلیمات کے تحت ‘ایک جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہی’ کے مطابق میڈیکل کے طلبہ نے ایک عظیم فرض اور پیشہ کا انتخاب کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جوزف عون کی قومی مزاحمتی پوزیشنز اور شیخ نعیم قاسم کی تعریف
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے شہداء سید حسن نصر
مارچ
مڈغاسکر کے صدر آندری راجولینا نے عوامی احتجاج کے بعد حکومت کو تحلیل کر دیا ہے
?️ 30 ستمبر 2025مڈغاسکر کے صدر آندری راجولینا نے عوامی احتجاج کے بعد حکومت کو
ستمبر
صہیونی یونیورسٹیوں نےکی ہڑتال تیاری کی
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں بدامنی کے بعد میڈیا نے اس حکومت کی
اگست
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یوکرائنی پناہ گزینوں کے بارے میں یورپ کے فیصلے پر تنقید کی
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یوکرائنی پناہ گزینوں کے عارضی تحفظ کو
مارچ
یوکرین ناکام نہیں ہوگا: بائیڈن
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: سی بی ایس کے 60 منٹس پروگرام کو انٹرویو
ستمبر
غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے
دسمبر
نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے شہید ہیں: صنعاء
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کے سینیئر رکن محمد علی الحوثی نے صیہونی حکومت
جنوری
وفاق کی فاٹا کیلئے بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف
?️ 7 جولائی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا
جولائی