🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کروں گا، جبکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان اور مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس کو مختلف شعبوں میں سعودی وفد کی سرمایہ کاری میں دلچسپی اور پاکستان کی جانب سے منصوبوں کی پیشکش کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات میں کان کنی و معدنیات، زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کو عالمی سپلائی چین اور ویلیو چین کا حصہ بنانے کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو مذاکرات کا حصہ رہی، جبکہ سعودی وفد نے پاکستان کی اس حوالے سے تیاری کی بھرپور انداز میں تعریف کی۔
اجلاس کے شرکا نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے دوست ممالک کے وفود کی آمد کو موجودہ حکومت کی سفارتی محاذ پر کامیابی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بے حد مشکور ہیں کہ ان کی خصوصی توجہ کی بدولت پاکستان ۔ سعودی عرب سرمایہ کاری و تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وفد کے دورہ پاکستان کو دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے لیے تیاری پر وفاقی وزرا، ایس آئی ایف سی اور متعلقہ افسران کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں، فرسودہ طریقہ کار اور سرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے وزارتوں کی استعداد بڑھانے کے لیے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سرمایہ کاری بورڈ، ایس آئی ایف سی اور متعلقہ وزارتیں سعودی وفد کے مابین مذاکرات میں طے شدہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جلد معروف کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے جو خوش آئند امر ہے، عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر آئندہ دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کے مزید مواقع کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دیرینہ برادرانہ ممالک ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، مجھ سمیت پوری قوم خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے فروغ میں گہری دلچسپی پر ان کی شکر گزار ہے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دیں اور اس حوالے سے پاکستان کی کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیشرفت کا وہ خود جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کریں گے۔
مشہور خبریں۔
کوئی قانون کسی مفرور کو انتخابات لڑنے کے بنیادی حق سے نہیں روکتا، سپریم کورٹ
🗓️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آزاد امیدوار عمر اسلم کے
جنوری
یوکرین کی فوج کو برطانیہ کی 304 ملین ڈالر کی امداد
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اعلان کیا کہ برطانوی وزیر اعظم
دسمبر
ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری
🗓️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے
اپریل
پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2024 بل منظور، کسانوں پر سپر ٹیکس لگے گا
🗓️ 15 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس پنجاب بل 2024
نومبر
امریکی ڈالر کا اعتماد ختم ہوا: پیوٹن
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج مشرقی
ستمبر
زمینی جنگ میں 221 اسائیلی فوجی ہلاک
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف زمینی جنگ میں 221 فوجیوں
جنوری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک میں حملے کی شدید مذمت کی
🗓️ 27 جنوری 2022کوہاٹ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک کے علاقہ گرگری میں
جنوری
خیبر: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرہ، مذاکرات ناکام
🗓️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) کی جانب سے
مارچ