?️
لاہور (سچ خبریں) چیف آٖف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیر قانونی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کوئٹہ کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے سٹوڈنٹس، افسروں اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کیا،شہدائے "بنیان مرصوص” کو خراج عقیدت اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ان کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کی کامیابی قومی عزم اور یکجہتی کا ثبوت ہے، بھارت کی جارحیت پسندی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے،پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کی آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور غیرقانونی ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارتی ریاست کر رہی ہے، دہشتگردی کے خلاف قومی جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مستقبل کی جنگ کے تقاضے جدید سوچ اور جدت کے طلبگار ہیں۔
آخر میں انہوں نے نوجوان افسران کو جذبے، تحقیق اور عزم سے قیادت کی تیاری کی ہدایت کی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔


مشہور خبریں۔
افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بے نقاب
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت
دسمبر
اسٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر اختلافات کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں، صدر مملکت
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
نومبر
امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کے سلسلہ میں ٹرمپ کا اظہار خیال
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:جنیوا میں امریکی اور روسی صدور کےدرمیان ہونے والی کل کی
جون
ٹرمپ نے جنوبی افریقہ سے نسل کشی کے دعوؤں کی وضاحت کا مطالبہ کیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ
مئی
آیت اللہ خامنہ ای کا شیدائی ہوں: وینزویلا کے صدر
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نے امریکی سامراج کے خلاف وینزویلا کے عوام
دسمبر
امریکہ کی یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کیا ہے؟
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ
فروری
صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے
اکتوبر
عدالتی حکم کے باوجود تاحال ٹوئٹر سروس بحال نہ ہوسکی
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو 5 دن گزر
فروری